Sofia Hayat Health Update: بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کے مشہور شو بگ باس سیزن 7 کی سابق کھلاڑی صوفیہ حیات کو لے کر بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوفیہ حیات ان دنوں خراب صحت کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اس وجہ سے صوفیہ حیات کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ اپنے ہیلتھ کو لے کر خود صوفیہ حیات نے اپ ڈیٹ دی ہے۔
ہاسپٹل میں داخل ہوئیں صوفیہ حیات صوفیہ حیات یوں تو طویل عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں، لیکن اکثر ان کا نام کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، صوفیہ حیات نے کہا ہے کہ اچانک صحت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں چیلسی اور ویسٹ منسٹر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ میں بے ہوش ہو کر زمین پر گئی گئی تھی۔ میرا حال فی الحال ٹھیک نہیں ہے۔ میری کچھ میڈیکل جانچ کرائی گئی ہیں، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہرنیا کا مسئلہ ہوگیا ہے، جس کے لئے اگلے ہفتہ میں ہرنیا اسپیشلسٹ کو دکھاوں گی۔ یہ میرے ساتھ ہوسکتا ہے کیونکہ زیادہ یوگا کرنے کی وجہ سے یہ پریشانی مجھے ہوسکتی ہے۔ اس دوران میں خود کو آرام پہنچا رہی ہوں اور بڑے ہی محتاط طریقے سے وقت گزار رہی ہوں۔ زیادہ ورزش کی وجہ سے مجھے اس مسئلہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صوفیہ نے اس ایکٹر کو معاف کرنے کی کہی بات رپورٹ کے مطابق صوفیہ حیات کا ماننا ہے کہ میری صحت بہت زیادہ بگڑ گئی ہے جس کی وجہ سے مجھے ایک بار موت کا احساس ہونے لگا ہے۔ میرے جسم کے تمام حصے آہستہ آہستہ خراب ہو رہے ہیں۔ تاہم اس دوران میں نے بہت سے لوگوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرے خیال میں ارمان کوہلی کو معاف کر دینا چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے سابق شوہر کو بھی معاف کرتی ہوں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔