உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Arshi Khan نے جب مقبولیت کے لئے اُچھالی تھی خاندان کی عزت، والدین نے لیا تھا یہ ایکشن

    پبلسٹی پانے کے  لیے عرشی خان نے دیا تھا اپنے ہی خاندان کے خلاف بیان۔

    پبلسٹی پانے کے لیے عرشی خان نے دیا تھا اپنے ہی خاندان کے خلاف بیان۔

    Arshi Khan Controversy:بگ باس کی سابق کھلاڑی عرشی خان نے ایسا ہی کیا تھا۔ اپنے خاندان اور دادا کو لے کر عرشی خان نے شو میں ایسی باتیں کہہ دی تھیں کہ ان کی ماں کو میڈیا میں آکر بیٹی کے خلاف بیان دینا پڑا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad | Mumbai
    • Share this:
      Arshi Khan Controversy:سلمان خان کے شو بگ باس کو متنازعہ شو کہا جاتا ہے۔ کبھی کبھار اس شو کے کھلاڑی تفریح بانٹنے کے چکر میں کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں۔ شو میں کبھی کسی کو بے حد انٹیمیٹ ہوتے ہوئے دیکھا جاتا ہے، تو وہیں کبھی کپڑے اتارتے ہوئے یا پھر کسی طرح کی فحش حرکت کرتے ہوئے، لیکن پبلسٹی کے لئے اپنے خاندان کا نام اچھالنا کہاں تک ٹھیک ہے؟

      بگ باس کی سابق کھلاڑی عرشی خان نے ایسا ہی کیا تھا۔ اپنے خاندان اور دادا کو لے کر عرشی خان نے شو میں ایسی باتیں کہہ دی تھیں کہ ان کی ماں کو میڈیا میں آکر بیٹی کے خلاف بیان دینا پڑا تھا۔

      اس وقت عرشی کی ماں نے کہا تھا کہ ان کی بیٹی خاندان کو بدنام کررہی ہے اور کچھ نہیں۔ اب جب بگ باس 16 جلد ہی آنے والا ہے تو ایسے میں پرانے کھلاڑیوں کے قصے بھی خوب چرچا میں ہیں۔ بگ باس 11 میں عرشی خان کھلاڑی کے طور پر نظر آئی تھیں، تو وہیں 14ویں سیزن میں وہ بطور چیلنجر پہنچی تھیں۔

      ایک ایپی سوڈ میں عرشی نے اپنے دادا کی شخصیت پر سوال اٹھائے تھے۔ دراصل عرشی نے کہا تھا کہ ان کے دادا یعنی سلیمان خان نے 18 شادیاں کی تھیں اور 12 بچے تھے ان کے۔ شو میں عرشی نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ افغانستان سے ہیں۔ عرشی کی ایسی باتیں سن کر ان کے والدین کا غصہ کافی ہائی ہوگیا تھا۔ میڈیا کے سامنے آکر عرشی کے والدین نے خاندان کی عزت بچائی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      عاصم ریاض کے بھائی عمر کے ساتھ ویدیو سانگ میں رومانس کریں گےAnjali Arora، سامنے آیا پوسٹر

      یہ بھی پڑھیں:
      Urfi Javedنے ٹرولرس کو پڑھایا اخلاقیات کا سبق،کہا-سماج لڑکوں کو سکھائے، تو لڑکیاں۔۔۔

      عرشی کے والدین نے میڈیا سے کہا تھا کہ جب ان کے والد یعنی عرشی کے دادا کی موت ہوئی تھی اس وقت عرشی صرف چار سال کی تھیں۔ انہیں بھی اپنے والد کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں پتہ ہے، تو عرشی کیسے جان سکتی ہے اتنا سب کچھ۔ عرشی کے والد نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کےو الد بھوپال کی سینٹرل جیل میں انگریزوں کی حکومت کے دوران جیلر تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہاں یہ سچ ہے ان کے والد کی دو شادی ہوئی تھی لیکن انہوں نے نہ تو 18 شادیاں کی تھیں اور نہ ہی ان کے 12 بچے تھے۔ عرشی کے والد نے کہا تھا کہ ان کی بیٹی یہ سب پبلسٹی کے لئے کررہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: