உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بگ باس سے مشہور ہوئی اداکارہ عرشی خان دہلی میں حادثہ کا شکار، اسپتال میں بھرتی

    بگ باس سے مشہور ہوئی اداکارہ عرشی خان دہلی میں حادثہ کا شکار، اسپتال میں بھرتی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @arshikofficial

    بگ باس سے مشہور ہوئی اداکارہ عرشی خان دہلی میں حادثہ کا شکار، اسپتال میں بھرتی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @arshikofficial

    اداکارہ اور بگ باس سے مشہور ہوئی عرشی خان (Arshi Khan) مبینہ طور پر 22 نومبر کو دہلی میں حادثہ کا شکار ہوگئیں ۔ اداکارہ دہلی کے مالویا نگر میں حادثہ کا شکار ہوئیں ، جس میں وہ بال بال بچ گئیں ۔

    • Share this:
      ممبئی : اداکارہ اور بگ باس سے مشہور ہوئی عرشی خان مبینہ طور پر 22 نومبر کو دہلی میں حادثہ کا شکار ہوگئیں ۔ اداکارہ دہلی کے مالویا نگر میں حادثہ کا شکار ہوئیں ، جس میں وہ بال بال بچ گئیں ۔ اس حادثہ میں عرشی خان کو کچھ معمولی چوٹیں آئی ہیں ، جس کے بعد انہیں راجدھانی کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، جہاں ان کا علاج جاری ہے اور وہ ڈاکٹرس کی دیکھ ریکھ میں ہیں ۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان اپنی مرسڈیز کار میں تھیں ، جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ۔ وہ اپنے اسسٹنٹ کے ساتھ تھیں ۔ جیسے ہی کار ٹکرائی، ایئربیگ اوپن ہوگئے ، جس سے وہ سنگین چوٹوں سے بچ گئیں ۔ حالانکہ اداکارہ کسی بھی طرح کی سنگین چوٹ سے بچ گئیں ، لیکن سینے میں درد ہونے کی شکایت کے بعد انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔

      عرشی خان کو بگ باس گیارہ سے شہرت ملی تھی ۔ شو میں وہ بطور کنسٹیسٹنٹ نظر آئی تھیں ۔ اس دوران شو کے رنر اپ وکاس گپتا اور شلپا شنڈے کے ساتھ ان کی دوستی کے بھی کافی چرچے تھے ۔ شو میں طویل عرصہ تک اپنی جگہ بنائے رکھنے کے بعد 83 ویں دن وہ سرگرم ہوئی تھیں ۔

      اس کے بعد وہ بگ باس 14 میں بھی بطور چیلنجر نظر آئی تھیں ۔ اس دوران انہیں سیزن کی فاتح روبینہ دلیک کے شوہر اور اداکار ابھینو شکلا کے ساتھ جم کر فلرٹنگ کرتے دیکھا گیا تھا ۔ ویسے بھی عرشی خان جب بھی شو میں نظر آئی ہیں ، میل کنسٹینٹ کے ساتھ کھل فلرٹ کرتی نظر آئی ہیں ۔

      بگ باس کے علاوہ فلم دی لاسٹ ایمپر کے ساتھ بڑے پردے کا بھی رخ کرلیا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ ساوتری دیوی کالج اور اسپتال میں وہ وش نام کے سیریل کا بھی حصہ رہ چکی ہیں ۔ وہیں سوشل میڈیا پر بھی عرشی کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے فینس کے ساتھ خود سے وابستہ چھوٹی بڑی اپ ڈیٹ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: