உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کی موت کے  اتنے دنوں بعد شہناز گل نے جاری کیا ایسا ویڈیو دیکھ کر رو پڑیں گے آپ، بولیں تو یہیں ہے۔۔۔۔

    Shehnaaz Gill Tribute Siddharth Shukla

    Shehnaaz Gill Tribute Siddharth Shukla

    بگ باس 13 (Bigg Boss 13) فیم شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کا رشتہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں تھا۔ ان کی محبت، ان کی دوستی، ان کے مذاق، ان کے اشارے، سب کچھ بہت پیارا اور دل کو چھو لینے والا تھا۔ سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد سڈناز کی جوڑی ٹوٹ گئی لیکن وہ لوگوں کے دلوں میں پیار بن کر موجود ہیں۔

    • Share this:
      Shehnaaz Gill Tribute Siddharth Shukla: 'بگ باس ' (Bigg Boss 13) فیم شہناز گل نے اپنے بیحد ہی قریبی دوست آنجہانی سدھارتھ شکلا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے یہ خراج عقیدت ایک گانے کے ذریعے دیا ہے۔ اس گانے کا نام ہے 'تو یہیں ہے' (Tu Yaheen Hai) یہاں ہے۔ یہ گانا آپ کے دل کو چھو لے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ گانا خود شہناز گل نے گایا ہے اور اس کے بول راج رنجودھ نے لکھے ہیں۔ راج نے ہی اس کا میوزک کمپوز کیا ہے۔ گانے میں شہناز نے سدھارتھ کے لیے اپنے اندر بھرے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ گانے کا آغاز شہناز اور سدھارتھ کے بگ باس 13 کے مقبول و معروف ویڈیو کلپ سے ہوتا ہے، جس میں شہناز سدھارتھ سے کہتی ہیں، "تم میرا ہے، ٹھیک ہے! اور تو میرا ہی ہے، میں یہاں سب کو پھاڑ کر رکھ دوں گی۔ میں گیم جیتنے نہیں آئی ہوں یہاں پر، تھجے جیتنا ہے مجھے۔"

      'تو یہیں ہے' گانا آپ کو بہت جذباتی بھی کرتا ہے اور رشتے کا مقصد بھی دیتا ہے۔ گانے میں سدھارتھ شکلا کے کچھ پرانے ویڈیو کلپس بھی شامل کیے گئے ہیں جس میں وہ شہناز کے ساتھ مستی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کے درمیان کچھ جذباتی لمحات بھی دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں سدھارتھ کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے جس میں سدھارتھ شہناز کو 'ثنا' کے عرفی نام سے پکار رہے ہیں۔


      واضح ہو کہ سدھارتھ کی موت (Sidharth Shukla Death) کے بعد ان کی لیڈی لو شہناز گل رفتہ۔رفتہ صدمے سے بار آرہی ہیں کیونکہ سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کی آخری رسوم کے دوران شہناز گل (Shehnaaz Gill) کی جو تصاویر سامنے آئیں وہ دل توڑنے والی تھیں۔ اس کے بعد ہر کوئی ان کے لیے پریشان تھا۔ شہناز کی حالت دیکھ کر سب کی آنکھیں نم تھیں۔ سڈناز sidnaaz کے چاہنے والے مسلسل شہناز گل کو لیکر پریشان تھے اور وہ ان کیلئے مسلسل دعا کر رہے تھے۔ شہناز کی حال ہی میں 15 اکتوبر کو حوصلہ رکھ پنجابی فلم رلیز ہوئی تھی جس کے پروموشن انٹرویو کے دوران شہناز سدھارتھ کی موت کے بعد پہلی بار نظر آئیں تو ان کے فینس نے راحت کی سانس لی۔ اب شہناز کا اس کے بعد ہیبٹ اور تو یہیں ہے گانا رلیز ہوا جسے لوگ بیحد پسند کر رہے ہیں اور انہیں مضبوط بنے رہنے کی دعا دے رہے ہیں۔



      بگ باس 13 (Bigg Boss 13) فیم شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کا رشتہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں تھا۔ ان کی محبت، ان کی دوستی، ان کے مذاق، ان کے اشارے، سب کچھ بہت پیارا اور دل کو چھو لینے والا تھا۔ سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد سڈناز کی جوڑی ٹوٹ گئی لیکن وہ لوگوں کے دلوں میں پیار بن کر موجود ہیں۔ سدھارتھ کے جانے کی وجہ سے شہناز اکیلی رہ گئی ہیں۔ وہ ایک ماہ سے زیادہ صدمے میں تھی۔ حالانکہ وہ اب آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں 'حوصلہ رکھ' اور 'ہیبٹ' جیسے پروجیکٹس پر کام کرکے اپنے پروفیشنل کمیٹمینٹ کو پورا کیا۔



      اس درمیان شہناز گل نے سدھارتھ شکلا کی موت یا ان کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا تھ۔ انہوں نے سدھارتھ کے لیے اپنے احساس کو بھی نہیں بتایا تھا لیکن کچھ دیر اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے سدھارتھ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اس پوسٹ میں ایک پوسٹر شیئر کیا تھا۔ پوسٹر میں سدھارتھ اور شہناز کھلکھلا کر ہنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اب اس کے بعد 29 اکتوبر کو شہناز نے خود ان کیلئے گانا گاکر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔



      اس میوزک ویڈیو کا نام 'تو یہیں ہے' (Tu Yaheen Hain) ہے۔ اس پوسٹر میں 'سدھارتھ شکلا کو میرے دل سے خراج عقیدت' لکھا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ میوزک ویڈیو کل یعنی 29 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لانچ کیا جائے گا۔ اس پوسٹ کے ساتھ، انہوں نے لکھا، "تو میرا ہے اور۔۔۔۔۔۔ سدھارتھ شکلا" انہوں نے اپنے کیپشن میں دل اور اسٹار اموجی شامل کئے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: