உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss OTT کو ملا اپنا پہلا فاتح ، 25 لاکھ کے ساتھ دیویا اگروال نے جیتا خطاب

    Bigg Boss OTT کو ملا اپنا پہلا فاتح ، 25 لاکھ کے ساتھ دیویا اگروال نے جیتا خطاب (Photo @divyaagarwal_official/Instagram)

    Bigg Boss OTT کو ملا اپنا پہلا فاتح ، 25 لاکھ کے ساتھ دیویا اگروال نے جیتا خطاب (Photo @divyaagarwal_official/Instagram)

    بگ باس او ٹی ٹی کی فاتح کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ بگ باس او ٹی ٹی کا خطاب دیویا اگروال کو ملا ہے ۔ نشانت فرسٹ رنر رہے ۔ دیویا کو ٹرافی کے ساتھ جیت کی رقم 25 لاکھ روپے بھی ملے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی : بگ باس او ٹی ٹی کی فاتح کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ بگ باس او ٹی ٹی کا خطاب دیویا اگروال کو دیا گیا ہے ۔ نشانت فرسٹ رنر رہے ۔ دیویا کو ٹرافی کے ساتھ جیت کی رقم 25 لاکھ روپے بھی ملی ہے ۔ ہفتہ کو ہوئے رنگارنگ فنالے میں چار کنٹیسٹنٹ پہنچے تھے ۔ دیویا اگروال ، شمتا ، راکیش اور نشانت ۔ پرتیک سہج پال 25 لاکھ روپے لے کر جیت کی ریس سے باہر ہوگئے تھے ۔ دیویا نے شمتا ، راکیش اور نشانت کو ہراکر یہ خطاب جیتا ہے ۔


      بگ باس او ٹی ٹی کی شروعات گزشتہ ماہ آٹھ اگست کو رات آٹھ بجے کی گئی تھی ۔ بگ باس او ٹی ٹی کا یہ پہلا سیزن تھا ۔ بگ باس شو ، میزبان سلمان خان کی وجہ سے کافی مشہور ٹی وی شو ہے ، لیکن اس کے او ٹی ٹی ورزن کو کرن جوہر نے ہوسٹ کیا ۔ سن ڈے کا وار ایپی سوڈ میں کرن جوہر آٹھ بجے آتے تھے ، باقی ایام میں شام کو سات بجے تک شو کو نشر کیا جاتا تھا ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Voot (@voot)





      بتادیں کہ دیویا اداکارہ اور ماڈل ہیں ۔ وہ راگنی ایم ایم ایس : ریٹرنس ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں ۔ وہ بگ باس کے ایکس کنٹیسٹنٹ پریانک شرما کے ساتھ ریلیشن شپ میں رہ چکی ہیں ۔ بعد میں دونوں الگ ہوگئے ۔ دونوں کا بریک اپ میڈیا کی سرخیوں میں رہا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: