اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بگ باس OTT ونر دیویا اگروال نے کیا ورون سود سے الگ ہونے کا اعلان، لکھا تفصیلی نوٹ

    Divya Agarwal Break Up with Varun Sood: ورون سود اور دیویا اگروال بگ باس OTT میں آنے سے پہلے ایک دوسرے کے دوست تھے۔ بگ باس کے گھر میں ان کی ایک دوسرے سے محبت بڑھی۔ دونوں کو ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: Divya Agarwal Break Up with Varun Sood: بگ باس او ٹی ٹی کی ونر دیویا اگروال نے بوائے فرینڈ ورون سود سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کیا۔

      دیویا نے لکھا لمبا نوٹ
      دیویا اگروال نے ایک لمبا نوٹ لکھا ہے، انھوں نے لکھا، ’زندگی ایک جدوجہد ہے، جب آپ سب کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس سے کسی چیز کی امید نہیں رکھتے، جب آپ خود سے کم محبت کرنے لگتے ہیں، تو پھر کیا ہوتا ہے، میں کسی پر الزام نہیں لگا رہی ہوں۔ کچھ بھی۔ یہ میرے ساتھ ہو رہا ہے۔ میں بہت تھکی ہوئی محسوس کر رہی ہوں اور یہ ٹھیک ہے۔ اب میں سانس لینا اور اپنے لیے جینا چاہتی ہوں۔ یہ اچھی بات ہے۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ’کاہلی‘کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے دور ہوگئیں بپاشا باسو، اب کررہی ہیں اس بات کا انتظار!

      ’میں آفیشلی اعلان کررہی ہوں کہ میں اب سنگل ہوں‘
      دیویا اگروال نے مزید لکھا، ’میں باضابطہ طور پر اعلان کر رہی ہوں کہ اب میں سنگل ہوں، اب میں اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزاروں گی۔ میں کوئی بہانہ نہیں دینا چاہتی اور نہ ہی کوئی وجہ بتانا چاہتی ہوں۔ یہ میری مرضی ہے۔ میں نے ورون کے ساتھ وقت گزارا ہے، میں اس سے پیار کرتی ہوں۔ ورون سود بہت اچھے انسان ہیں اور میرے بہت اچھے دوست رہیں گے۔ میرے فیصلے کا احترام کریں۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ’ویرگتی‘میں سلمان کی ایکٹریس کے پاس علاج کے لئے نہیں تھے پیسے تو دبنگ نے کی اسطرح مدد

      دیویا نے ورون کا ادا کیا شکریہ
      اس کے علاوہ دیویا اگروال نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرکے ورون سود کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے لکھا، ’ہر چیز کے لیے ورون کا شکریہ، ہم ہمیشہ اچھے دوست رہیں گے۔‘ ورون سود اور دیویا اگروال بگ باس OTT میں آنے سے پہلے ایک دوسرے کے دوست تھے۔ بگ باس کے گھر میں ان کی ایک دوسرے سے محبت بڑھی۔ دونوں کو ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: