ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ یشیکا آنند کار حادثہ میں سنگین طور پر زخمی ، حالت تشویشناک ، دوست کی جائے واقعہ پر ہی موت

اداکارہ اور بگ باس تمل کی سابق کنٹیسٹنٹ یشیکا آنند کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی ، جس میں وہ سنگین طور پر زخمی ہوگئی ہیں ۔ وہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے ایک دوست کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
اداکارہ یشیکا آنند کار حادثہ میں سنگین طور پر زخمی ، حالت تشویشناک ، دوست کی جائے واقعہ پر ہی موت
اداکارہ یشیکا آنند کار حادثہ میں سنگین طور پر زخمی ، دوست کی جائے واقعہ پر ہی موت

اداکارہ اور بگ باس تمل کی سابق کنٹیسٹنٹ یشیکا آنند کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی ، جس میں وہ سنگین طور پر زخمی ہوگئی ہیں ۔ وہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے ایک دوست کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی ہے ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق دیر رات تقریبا ایک بجے ایسٹ کوسٹ روڈ ( مہابلی پورم) پر یشیکا کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ وہ اپنے دوست ولیچیٹی بھوانی کے ساتھ سفر کررہی تھیں ، جس نے فورا ہی دم توڑ دیا ۔ یشیکا کی حالت سنگین ہے ۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔


بتایا جاتا ہے کہ یشیکا کے علاوہ کار میں ان کے دو دیگر دوست بھی تھے ۔ آس پاس کے لوگ مدد کیلئے پہنچے ، لیکن تب تک ایک کی موت ہوگئی تھی ۔ پولیس نے بھوانی کی لاش کو چینگل پیٹ اسپتال میں آٹوپسی کیلئے بھیج دیا ہے ۔ پولیس کو شک ہے کہ نشے کی حالت میں گاڑی چلانے سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ حالانکہ ابھی ڈاکٹر کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے ۔


کون ہیں یشیکا آنند؟

یشیکا آنند تمل ناڈو کی مشہور ماڈل ہیں ۔ انہوں نے کئی فلموں میں معاون کا کردار ادا کیا ہے ۔ ان میں کلوئی ویندم ، نوٹا اور دھروانگل پتھینارو اہم ہیں ۔ یشیکا نے بگ باس تمل سیزن دو میں حصہ لیا تھا ، جس کو کمل ہاسن نے ہوسٹ کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 26, 2021 08:30 AM IST