உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کے اس ادھورے گانے کا ٹائٹل بدلنے پر فینس بولے جذبات سے مت کھیلو

    فیشن کہتے ہیں کہ گانے کا نام تبدیل کرنا غلط ہے۔ سدھارتھ شکلا کے اس گانے کے ساتھ فینس کے جذبات جڑے ہوئے ہیں۔  لہذا ، گانے کو جو ٹائٹل تھا  ’ہیبٹ‘ کے نام سے ہی رلیز کیا جانا چاہئے۔

    • Share this:
      ٹی وی کے متنازع ریئلٹی شو بگ باس   (Bigg Boss سے سڈناز  (Sidnaaz) کی جوڑی ایسی بنی کہ فینس نے انہیں خوب پسند کیا۔ شو کے بعد شہناز کور گل (Shehnaaz Gill ) اور سدھارتھ شکلا  (Sidharth Shukla)  کچھ میوزک ویڈیوز میں بھی ساتھ نظر آئے۔ سدھارتھ کی موت سے پہلے ان کی  'ہیبٹ' نام کا ایک میوزک ویڈیو جاری ہونے والا تھا لیکن سدھارتھ کے اچانک انتقال کی وجہ سے اسے جاری نہیں کیا جا سکا۔ اب اسے ریلیز کرنے کے لیے تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں لیکن اس کا ٹائٹل تبدیل کر دیا گیا ہے  جس سے سدھارتھ شکلا کے فینس غصے سے بھڑک اٹھے۔

      میوزک کمپنی سارے گاما پا نے اس میوزک ویڈیو کو رلیز کرنے کیلئے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے لیکن انہوں نے گانے کا ٹائیٹل  بدل دیا ہے۔ اب اس گانے کا نام 'Habit' سے بدل کر 'ادھورا گانا' کر دیا گیا ہے۔ میوزک کمپنی نے ایک پوسٹر جاری کیا ہے جس پر لکھا ہے ، "ایک ادھورا گانا (Adhura Song) ، ایک ادھوری کہانی" ...  سڈناز  گانا (Sidnaaz Song).... سڈناز گانا جلد رلیز کیا جائے گا "۔ جیسے ہی یہ پوسٹ سامنے آئی  دونوں کے مداحوں  کے رد عمل بھی  سامنے آنا شروع ہو گئے  جہاں کچھ لوگ اس میوزک ویڈیو کے پوسٹر کو پسند کر رہے ہیں وہیں کچھ فینس گانے کا نام تبدیل کرنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

      (-twitter/@saregamaglobal)

      فیشن کہتے ہیں کہ گانے کا نام تبدیل کرنا غلط ہے۔ سدھارتھ شکلا کے اس گانے کے ساتھ فینس کے جذبات جڑے ہوئے ہیں۔  لہذا ، گانے کو جو ٹائٹل تھا  ’ہیبٹ‘ کے نام سے ہی رلیز کیا جانا چاہئے۔

       twitter/@iamnutelala

      twitter@hulk_sid

      اس گانے کی شوٹنگ کی تصاویر سدھارتھ شکلا کی موت کے کچھ دن بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم  پر کافی وائرل ہوئیں۔ تصاویر میں دونوں کو سمندر کے کنارے دیکھا گیا۔ 'سڈناز' جوڑی نے گانے 'بھلا دوں گا' اور 'شونا شونا' گانے میں بھی ساتھ کام کیا تھا۔ مداحوں نے دونوں گانوں کو بہت پیار دیا۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: