بپاشا بسو کا انگوٹھا تھامے نظر آئی بیٹی دیوی، اداکارہ نے پیارے انداز میں شیئر کی جھلک، گانا بھی کیا وقف
بپاشا بسو کا انگوٹھا تھامے نظر آئی بیٹی دیوی، اداکارہ نے پیارے انداز میں شیئر کی جھلک، گانا بھی کیا وقف۔ (تصویر: bipashabasu انسٹاگرام)
اس سے پہلے بپاشا نے انسٹاگرام پر اپنی اور کرن کی ایک فوٹو پوسٹ کی تھی۔ فوٹو میں دونوں ایک دوسرے کے سامنے مسکراتے ہوئے اور ایک دوسرے کی نوز سے نوز ٹچ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ بپاشا بسو حال ہی میں بیٹی کی ماں بنی ہیں۔ فی الحال بپاشا اور ان کے شوہر کرن والدین بننے کے مزے لے رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان بنگالی بیوٹی نے اپنی ننھی پری کی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی لاڈلی دیوی بسو سنگھ گروور کے ساتھ وقت گزارتی نظر آرہی ہیں۔ وہیں فینس بیٹی کے ساتھ اداکارہ کی تصویر پر جم کر پیار برسا رہے ہیں۔
تصویر میں بپاشا اور دیوی کا چہرہ نہیں آرہا نظر بتادیں کہ بپاشا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک زوم اِن تصویر پوسٹ کی ہے جس میں بستر پر لیٹی ہوئی ان کی ننھی پری نے ان کا انگوٹھا پکڑا ہوا ہے۔ تصویر میں نہ تو بپاشا اور نہ ہی دیوی کا چہرہ نظر آرہا ہے۔ فوٹو میں دیوی نے نیوی بلو آوٹ فٹ پہنا ہوا ہے، جب کہ بپاشا نے پرنٹیڈ گرین ڈریس پہنی ہوئی ہے۔ حالانکہ بپاشاہ نے تصویر کو کیپشن نہیں دیا، لیکن انہوں نے کرن کو اسے ٹیگ کیا۔ انہوں نے ماں بیٹی کی فوٹو میں یو آر مئی سن شائن گانا بھی بیک گراونڈ میں ایڈ کیا ہے۔
بپاشا نے کرن کے ساتھ بھی شیئر کی تھی تصویر اس سے پہلے بپاشا نے انسٹاگرام پر اپنی اور کرن کی ایک فوٹو پوسٹ کی تھی۔ فوٹو میں دونوں ایک دوسرے کے سامنے مسکراتے ہوئے اور ایک دوسرے کی نوز سے نوز ٹچ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ بپاشا نے پیچ کلر کی ڈریس پہنی ہوئی تھی جب کہ کرن نے وہائٹ کلر کی ڈریس پہنی ہوئی تھی۔ اس تصویر کے ساتھ اداکارہ نے کیپشن دیا تھا، ’ہمیشہ میرا نمبر1، مائی پرسن۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔