உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bipasha Basuپر جم کر پیار نچھاور کررہے ہیں کرن،بیوی کے بے بی بمپ کے ساتھ شیئر کیا رومانوی ویڈیو

    بالی ووڈ اداکارہ بپاشا بسو اور کرن سنگھ گروور۔ (Photo: @bipashabasu/video/Instagram)

    بالی ووڈ اداکارہ بپاشا بسو اور کرن سنگھ گروور۔ (Photo: @bipashabasu/video/Instagram)

    Bipasha-Karan Video: کرن اور بپاشا نے سال 2016 میں شادی کی تھی۔ بات کریں ورک فرنٹ کی تو دونوں بڑے پردے سے دوری ب ناچکے ہیں۔ سال 2020 میں دونوں ویب سیریز ’ڈینجرس‘ میں نظر آئے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Goa | Delhi | Surat | Hyderabad
    • Share this:
      Bipasha-Karan Video:بالی ووڈ کا لیونگ کپل بپاشا بسو (Bipasha Basu) اور کرن سنگھ گروور (Karan singh Grover) جلد پہلی مرتبہ والدین بننے والے ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی کرن اور بپاشا نے اپنے انسٹاگرام پر خوبصورت تصویریں شیئر کرکے یہ گڈ نیوز اپنے فینس کو دی تھی کہ جلد ہی دونوں والدین بننےو الے ہیں۔ اب بپاشا اور کرن اس سفر کو بے حد خوبصورت طریقے سے انجوائے کررہے ہیں۔ بپاشا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جسے دیکھ کر آپ کو یہ اس جوڑی پر پیار آجائے گا۔

      بے بی کے آنے سے پہلے کرن نے کیا کچھ ایسا۔۔۔
      دراصل، بپاشا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس مٰں ان کا چہرہ نہیں صرف بے بی بمپ نظر آرہا ہے اور کرن سنگھ گروور نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں یہ دیکھ کر آپ کو پیار آجائے گا کہ اپنے بچے کے اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی کرن انہیں گانا سنا رہے ہیں۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کرن، بپاشا کے بے بی بمپ کے پاس دھیرے دھیرے کوئی انگریزی گانا گا رہے ہیں اور اداکارہ نے ایسا کرتے ہوئے یہ اسپیشل موومنٹ اپنے کیمرے میں قید کرلیا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)





      یہ بھی پڑھیں:

      Money Laundering Case:’میری جائیدادخودکی کمائی کی‘-جیکولن نے منی لانڈرنگ کیس پردی صفائی

      یہ بھی پڑھیں:
      بھوجپوری کوئن Akshara Singh نے ’آفت‘ گانے پر وجئے دیورکونڈہ کے ساتھ کیا زبردست ڈانس

      ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے کیپشن میں لکھا، ’ڈیڈ موڈ۔۔۔ کرن سنگھ گروور اپنے بے بی کے لئے گانا گارہے ہیں، بے بی سے بات کررہے ہیں۔‘ #parentsobe #monkeylove #littlemonkeyontheway #dadamode. آپ کو بتادیں کہ کپل شادی کے سات سالوں بعد پیرنٹس بننے والے ہیں۔ کرن اور بپاشا نے سال 2016 میں شادی کی تھی۔ بات کریں ورک فرنٹ کی تو دونوں بڑے پردے سے دوری ب ناچکے ہیں۔ سال 2020 میں دونوں ویب سیریز ’ڈینجرس‘ میں نظر آئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: