உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bipasha Basu In Monokini:بلیک مونوکنی میں بیبی بمپ فلانٹ کرتی نظر آئی بپاشا بسو، شوہر کرن سنگھ گرور بھی تھے موجود

    بالی ووڈ اداکارہ بپاشا بسو نے کرایا میٹرنیٹی فوٹوشوٹ۔ (Photo: @bipashabasu/video/Instagram)

    بالی ووڈ اداکارہ بپاشا بسو نے کرایا میٹرنیٹی فوٹوشوٹ۔ (Photo: @bipashabasu/video/Instagram)

    Bipasha Basu Maternity Photos In Monokini: بتادیں کہ بپاشا اور کرن سال 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ بپاشا باسو شادی کے چھ سال بعد ماں بننے والی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Bangalore [Bangalore] | Bihar Sharif | Lucknow | Delhi
    • Share this:
      Bipasha Basu Maternity Photos In Monokini:بالی ووڈ اداکارہ بپاشا بسو (Bipasha Basu) پچھلے کچھ دنوں سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ بپاشا بسو اور کرن سنگھ گروور (Karan Singh Grover) جلد ہی پیرنٹس بننے جارہے ہیں۔ اس بات کی جانکاری بالی ووڈ کے اس خوبصورت کپل نے کچھ دن پہلے ہی شیئر کی ہے۔ بپاشا ان دنوں اپنی پریگننسی کے دنوں کو انجوائے کررہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بپاشا کی آئے دن نئے نئے میٹرنیٹی فوٹو شوٹ کی تصویریں سامنے آرہی ہیں۔ بپاشا کے میٹرنیٹی فوٹوشوٹ کی ایک نئی فوٹو سامنے آئی ہے۔

      دراصل، بپاشا باسو کے میٹرنٹی فوٹو شوٹ کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے۔ اس تصویر کو BolywoodShaadies.comنے بھی اپنی اسٹوری میں شیئر کیا ہے۔ اس تصویر میں، بپاشا باسو فل سلیوس کی مونوکینی میں بے بی بمپ فلانٹ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ جبکہ کرن سنگھ گروور بلیک ٹی شرٹ اور جینز پہنے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں کرن بپاشا کو پیچھے سے پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ کے چہرے پر کمال کی مسکراہٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔



      بلیک مونوکنی میں بیبی بمپ کو فلانٹ کرتی بپاشاہ بسو اس فوٹو میں بے حد کیوٹ اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔ وہیں ان کے چہرے پر پریگننسی کا گلو صاف دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس سے پہلے بپاشا نے اپنے میٹرنیٹی کی کچھ اور فوٹوز شیئر کی تھی، جس میں وہ وہائٹ آوٹ فٹ میں نظر آرہی تھیں۔ بپاشاہ وہائٹ کلر کی لانگ شرٹ پہنے دکھائی دیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Nikita Roy:سوناکشی سنہا نے شروع کی’نکیتا رائے‘ کی شوٹنگ، یہ ستارے بھی نبھائیں گے اہم کردار

      یہ بھی پڑھیں:

      ایٹلی کے ساتھ چنئی میں نظرآئے شاہ رخ خان اورDeepika Padukone،پرتجسس فینس پوچھ رہے یہ سوال

      بتادیں کہ بپاشا اور کرن سال 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ بپاشا باسو شادی کے چھ سال بعد ماں بننے والی ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو بپاشا باسو کافی عرصے سے بالی ووڈ میں سرگرم نہیں ہیں اور نہ ہی کسی فلم میں نظر آئیں ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: