بپاشا بسو بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں۔ بپاشا اس وقت فلموں سے دور ہیں۔ حال ہی میں بپاشا نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے جس کا نام انہوں نے دیوی رکھا ہے۔ بپاشا بسو آئے دن اپنی فیملی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ بپاشا نے ٹی وی کے پاپولر ایکٹر کرن سنگھ گروور سے شادی کی ہے۔ فلم ’الون‘ میں کام کرنے کے دوران دونوں ایک دوسرے کے پیار میں پڑ گئے تھے۔ بپاشا بسو بنگالی بیوٹی کہلاتی ہیں۔ پر کیا آپ کو پتہ ہے کہ بپاشا پہلے ہیروئین نہیں بننا چاہتی تھیں اور اس کے پیچھے ایک خاص وجہ تھی۔
نہیں بننا چاہتی تھیں اداکارہ کہتے ہیں کہ بپاشا کو پہلے لگتا تھاکہ وہ خوبصورت نہیں ہے۔ اس وجہ سے انہوں نے ہیروئین بننے کے بارے میں کبھی سوچا ہی نہیں۔ بپاشا بسو ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔ حالانکہ بعد میں انہیں گلیمر انڈسٹری میں انٹرسٹ آنے لگا۔ بپاشا بسو نے اپنے کرئیر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی۔ وہ پارٹ ٹائم ماڈلنگ کیا کرتی تھیں، جس کا اثر ان کی پڑھائی پر بھی پڑنے لگا تھا۔ پھر دھیرے دھیرے وہ اسی شعبے میں آگئیں۔ حالانکہ بعد میں ماڈلنگ کے لیے پڑھائی چھوڑنے کا پچھتاوا بھی اداکارہ کو خوب ہوا۔ بتادیں، بچپن میں بپاشا بسو کا لُک ایک دم ٹام بوائے والا ہوا کرتا تھا۔ اس وجہ سے ان کے دوست انہیں ’لیڈی غنڈہ‘ کہہ کر بلاتے تھے۔
’اجنبی‘ تھی بپاشا کی پہلی فلم بپاشا باسو نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2001 میں فلم 'اجنبی' سے کیا۔ بپاشا کو پہلی فلم کے لیے ڈیبیو فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے بعد بپاشا 2002 کی فلم 'راز' میں مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آئیں اور اس فلم سے وہ راتوں رات اسٹار بن گئیں۔ شروع میں بپاشا کو اپنی سیاہ رنگت کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ بعد میں انہوں نے اپنے کرداروں اور مضبوط اداکاری سے لوگوں کا نقطہ نظر بدل کر رکھ دیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔