Rajesh Khanna Birth Anniversary: ممبئی یونیورسٹی میں پڑھایا جاتا تھا راجیش کھنہ کا ’کرشمہ‘
کہتے ہیں کہ فلموں میں ملی لگاتار کامیابی اور فینس کے بے شمار پیار نے اُنہیں تھوڑا ضدی اور دلفریب بنادیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے بہت سارے لوگوں کو فائدہ بھی پہنچایا۔
کہتے ہیں کہ فلموں میں ملی لگاتار کامیابی اور فینس کے بے شمار پیار نے اُنہیں تھوڑا ضدی اور دلفریب بنادیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے بہت سارے لوگوں کو فائدہ بھی پہنچایا۔
راجیش کھنہ (Rajesh Khanna) ہندی فلم انڈسٹری کے پہلے سوپر اسٹار ہیں۔ 29 دسمبر 1942 میں امرتسر میں پیدا ہوئے راجیش کا نام جتن کھنہ تھا۔ ہندی فلم انڈسٹری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے والے اس عظیم فنکار نے فلم میکنگ کی دنیا میں بھی قسمت آزمائی کی اور سیاست کی دنیا میں بھی اپنی پہنچ بنائی۔ اپنے فلمی کرئیر میں کئی سوپر ہٹ فلمیں دینے والے کاکا نے 1966 میں چیتن آنند (Chetan Anand) کی فلم ’آخری خط‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ راجیش کھنہ کے سوپر اسٹار بننے کی کہانی بھی آسان نہیں تھی۔ آئیے، اس عظیم ایکٹر کی یوم پیدائش پر بتاتےہیں کہ آخر اُنہیں سوپر اسٹار کا تمغہ کیسے حاصل ہوا۔
راجیش کھنہ لگاتار 15 فلم ہٹ کروا کر بنے سوپر اسٹار راجیش کھنہ نے سن 1969 سے لے کر 1971 تک لگاتار 15 کامیاب فلمیں دیں، تو لوگ اُنہیں سوپر اسٹار کہنے لگے۔ یہ مقام آج بھی کوئی ایکٹر حاصل نہیں کرپایا ہے۔ 1970 سے لے کر 1980 تک ہندی سینما کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایکٹر راجیش کی پوری زندگی قصے کہانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ راجیش کھنہ نے تقریباً 180 فلموں اور 163 فیچر فلموں میں کام کیا۔ اس لیجنڈ ایکٹر کے نام 3 مرتبہ فلم فیئر رہا تو 14 مرتبہ وہ نامزد کیے گئے۔ اس کے علاوہ فلم فیئر کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی انہوں نے حاصل کیا۔
اسکول ٹائم سے ہی ایکٹنگ میں دلچسپی تھی ہندو کھتری فیملی میں پیدا ہوئے جتن کھنہ کو چنی لال کھنہ اور لیلاوتی کھنہ نامی رشتہ داروں نے گود لیا تھا اور اُن کی پرورش کی۔ جتن کا ایڈمشن ممبئی کے گیرگاوں میں سینٹ سیبسٹین اسکول میں کروادیا گیا تھا۔ اسکول کے دنوں سے ہی جتن کو ایکٹنگ میں خاصی دلچسپی تھی، اس لئے آگے چل کر تھیٹر کرنے لگے۔ کہتے ہیں کہ راجیش نام اُن کے انکل نے دیا تھا جسے انہوں نے کالج میں لکھوا بھی دیا۔
راجیش کھنہ کو پیار سے کاکا بلایا جاتا تھا آرادھنا، دو راستے، آنند، گُڈی، ہاتھی میرے ساتھی، سفر، امر پریم، نمک حرام، روٹی، سوتن، جیسی شاندار فلموں میں کام کرنے والے راجیش کھنہ کو انڈسٹری میں پیار سے کاکا کہہ کر بلایا جاتا تھا۔ کاکا کا اسٹارڈم لوگوں کے سر چڑھ کر بولا۔ کہتے ہیں کہ فلموں میں ملی لگاتار کامیابی اور فینس کے بے شمار پیار نے اُنہیں تھوڑا ضدی اور دلفریب بنادیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے بہت سارے لوگوں کو فائدہ بھی پہنچایا۔
’دا کرشمہ آف راجیش کھنہ‘ پڑھایا جاتا تھا راجیش کھنہ کا جلوہ ہی تھا کہ 1973 میں بی بی سی نے اُن پر ایک ڈاکیومنٹری بنائی تھی جس کا نام تھا ’بامبے سوپر اسٹار‘۔ اس کے علاوہ ممبئی یونیورسٹی کے ٹیکسٹ بُک میں ’دا کرشمہ آف راجیش کھنہ‘ )The Charisma of Rajesh Khanna) کے نام سے ایک مضمون تھا۔ اس سے زیادہ کامیابی ایک ایکٹر کے لئے مزید کیا ہوسکتی ہے۔
راجیش کھنہ نے ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کرلی۔ راجیش اور ڈمپل کی دو بیٹیاں ہیں ٹوئنکل کھنہ اور رینکی کھنہ۔ ٹوئنکل بھی 29 دسمبر کو ہی پیدا ہوئی ہیں، اسلئے باپ بیٹی ایک ساتھ سالگرہ منایا کرتے تھے۔ راجیش کھنہ نے فلم انڈسٹری میں لمبی اننگ کھیلنے کے بعد سیاست میں انٹری لی۔ نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا اور کامیاب بھی ہوئے۔ 1991 سے 1996 تک رکن پارلیمنٹ رہے۔ طویل عرصے تک فینس کے دلوں پر راج کرنے والے راجیش کھنہ 18 جولائی 2012 میں دنیا چھوڑ گئے۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔