உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Yash Chopra Birth Anniversary: شاہ رخ خان کو دلائی ’رومانٹک ہیرو‘ کی پہچان، ان اداکارہ کو بھی بنایا سپر اسٹار

    Yash Chopra Birth Anniversary: شاہ رخ خان کو دلائی ’رومانٹک ہیرو‘ کی پہچان، ان اداکارہ کو بھی بنایا سپر اسٹار

    Yash Chopra Birth Anniversary: شاہ رخ خان کو دلائی ’رومانٹک ہیرو‘ کی پہچان، ان اداکارہ کو بھی بنایا سپر اسٹار

    بالی ووڈ کےآنجہانی فلمساز یش چوپڑا کی آج یوم پیدائش کی سالگرہ (Yash Chopra Birth Anniversary) ہے۔ انہوں نے بطور فلمساز کو سپراسٹاربنایا۔ ان میں امیتابھ بچن، شری دیوی اورشاہ رخ خان جیسے فنکار شامل ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی: آنجہانی فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر یش چوپڑا (Yash Chopra Birth Anniversary) کی آج سالگرہ ہے۔ وہ ہمارے درمیان رہے، تو 89 واں یوم پیدائش سیلیبریٹ کرتے۔ ان کی پیدائش انڈیا کے لاہور میں 27 ستمبر 1932 کو ہوئی تھی۔ ان کے نام 6 نیشنل فلم ایوارڈس اور 8 فلم فیئر ایوارڈس تھے۔ وہ ہندوستان کے سب سے اہم فلمساز مانے جاتے ہیں۔ ان کے اعزاز میں ہندوستان حکومت نے سال 2001 میں انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور سال 2005 میں پدم بھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ ان کے انتقال کے ایک سال بعد ہندوستانی حکومت نے ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔ اس ٹکٹ پر ان کی سب سے سپرہٹ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی جھلک کے ساتھ کیمرہ پکڑے ہوئے ان کی تصویر ہے۔


      یش چوپڑا (Yash Chopra) نے شروعات میں اندرجیت سنگھ اور بڑے بھائی بی آر چوپڑا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سال 1959 میں آئی فلم ’دھول کا پھول‘ سے بطور ڈائریکٹر ڈیبیو کیا۔ بعد میں انہوں نے سال 1961 میں آئی فلم ’دھرم پتر‘ کی ہدایت کاری کی۔ سال 1965 میں آئی فلم ’وقت‘ سے انہیں پاپولرٹی ملی۔ فلم کو ناظرین کے ساتھ ساتھ نقادوں نے بھی خوب سراہا۔ فلم میں بلراج ساہنی، سنیل دت، سادھنا اور ششی کپور جیسے بڑے اسٹار تھے۔


      یش چوپڑا نے اس کے بعد پروڈکشن ہاوس کھولا۔ اس ہاوس کا نام انہوں نے ’یش راج فلمس‘ رکھا۔ یش راج فلمس کے پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم راجیش کھنہ، شرمیلا ٹیگور اور راکھی اسٹارر ’داغ‘ تھی۔ 70 کی دہائی ان کے لئے کامیابی کی دہائی رہی۔ انہوں نے ’دیوار‘، ’کبھی - کبھی‘ اور ’تریشل‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں۔ امیتابھ بچن کے ساتھ انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا۔




      یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی آخری فلم شاہ رخ خان کے ساتھ رہی۔ اس فلم کا نام ’جب تک ہے جان‘ ہے۔
      یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی آخری فلم شاہ رخ خان کے ساتھ رہی۔ اس فلم کا نام ’جب تک ہے جان‘ ہے۔

      یش چوپڑا نے شری دیوی کے ساتھ رومانٹک میوزیکل ’چاندنی‘ اور ’لمحے‘ کے لئے ساتھ کام کیا۔ یہ دونوں فلمیں بالی ووڈ کے سب سے فائنیسٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔ سال 1993 میں یش چوپڑا سائیکولوجیکل تھریلر ’ڈر‘ کی ہدایت کاری کی۔ یہ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی پہلی فلم تھی۔ اس کے بعد انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ رومانٹک فلمیں کیں۔ ان فلموں میں سال 1995 میں آئی ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، سال 1997 میں ’دل تو پاگل ہے‘، سال 2000 میں ’محبتیں‘، سال 2004 میں ’ویر زارا‘ اور سال 2012 میں ’جب تک ہے جان‘ جیسی فلمیں کیں۔ ان فلموں نے شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا موسٹ رومانٹک ہیرو بنا دیا۔ یہ تاج شاہ رخ خان کے سر پر آج تک ہے۔


      یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی آخری فلم شاہ رخ خان کے ساتھ رہی۔ اس فلم کا نام ’جب تک ہے جان‘ ہے۔ فلم میں کٹرینہ کیف اور انوشکا شرما بھی تھیں۔ اس فلم کے پروڈکشن کے دوران ہی یش چوپڑا کو ڈینگو بخار ہوا اور ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کے ایک ماہ بعد ہی ’جب تک ہے جان‘ بڑے پردے پر ریلیز ہوئی۔ فلم میں ان کے کام کو کافی سراہا گیا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: