ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس ہندوستانی گلوکار کو مل چکا ہے مائکل جیکسن کے لئے میوزک بنانے کا موقع

کیا آپ ہمیش ریشمیا کے فین ہیں؟ آگر ہاں تو آج کا دن آپ کے لئے بھی خاص ہوگا۔

  • Share this:
اس ہندوستانی گلوکار کو مل چکا ہے مائکل جیکسن کے لئے میوزک بنانے کا موقع
گلوکار ہمیش ریشمیا کی تصویر

کیا آپ ہمیش ریشمیا کے فین ہیں؟ آگر ہاں تو آج کا دن آپ کے لئے بھی خاص ہوگا۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیوں؟ تو جناب، آج ہمیش ریشمیا کی سالگرہ ہے۔ کبھی اپنی آواز کو لے کر تنقید کا شکار ہو نے والے ہمیش ریشمیا نے اپنے اسی اسٹائل کو یو ایس پی بنا لیا۔ وہ ناک سے گانے پر نتقید کی زد میں آئے، لیکن اپنا انداز نہیں بدلا۔ وہ ایک ایسے میوزک ڈائریکٹر رہے جسے بیسٹ میل پلے بیک گلوکار کا انعام ملا۔ یہ ایوارڈ ہمیش کو ’ عاشق بنایا آپ نے‘ کے لئے ملا تھا۔


ہمیش کے مشہور گانوں کی بات کریں تو ’ تیرا سرور‘ ، جھلک دکھلا جا‘، شکالاکا بوم بوم‘، چلاو نہ نینوں سے بان‘، ’ تندوری نائٹس‘، جیسے تمام ہٹ نمبرس دئے ہیں۔ ان کی قابلیت کا جادو صرف ملک میں ہی نہیں، غیر ملک میں بھی سر چڑھ کر بولتا ہے۔ اپنے ’ ٹوپی والے‘ ہمیش پہلے ہندوستانی ہیں’ جنہوں نے لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں پرفارم کیا تھا۔


صرف اتنا ہی نہیں ایک بار ہمیش ریشمیا کا نام مائکل جیکسن سے بھی جڑ چکا ہے۔ گومولو ویب سائٹ پر موجود ٹریویا کے مطابق سال 2011 میں ایک اعلان ہوا تھا کہ ہمیش ایک فرنچ ڈائریکٹر کے ساتھ ہالی ووڈ ڈیبو کرنے والے ہیں۔ فلم کا نام تھا ’ اے اسٹار از کلڈ‘ اس کی کہانی پوپ اسٹار مائکل جیکسن کی ڈیتھ مسٹری پر مبنی تھی۔

First published: Jul 23, 2018 10:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading