امیشا پٹیل (Ameesha Patel) ایک ایسی ماڈل اداکارہ ہیں، جس نے ہندی کے ساتھ ساتھ تمل، تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ 9 جون 1976 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں اداکارہ ان ہیروئنوں میں شمار ہے، جس کی پہلی فلم ہی سپر ہٹ تھی۔ آشا پٹیل اور امت پٹیل کی بیٹی امیشا پٹیل نے رومانٹک تھریلر فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔ اس فلم کے ریلیز ہوتے ہی راتوں رات بالی ووڈ کے گلیاروں میں امیشا پٹیل سرخیوں میں آگئی تھیں۔ امیشا پٹیل کے والدین بھی اپنی بیٹی کی کامیابی سے بے حد خوش تھے، لیکن اسی بیٹی نے جب اپنے والد کو لیگل نوٹس بھیجا تو خوب سرخیوں میں رہی۔ آئیے بتاتے ہیں کہ والد- بیٹی تنازعہ کی کہانی۔
معصومیت سے لبریز، بلا کی خوبصورت امیشا پٹیل کو اپنی ڈیبیو فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ اپنے والد امت پٹیل کی وجہ سے ملی تھی۔ اس فلم کی کامیابی اور ’گدر‘ کی کامیابی نے امیشا پٹیل کو بالی ووڈ کی ہٹ اداکارہ کی قطار میں کھڑا کردیا تھا۔ ’ہمراز‘ بھی امیشا پٹیل کی سپرہٹ فلم رہی۔ اس کے بعد تو یہ مانا جانے لگا کہ اداکارہ لمبی ریس کا گھوڑا ہیں، لیکن وقت کے ساتھ امیشا پٹیل کا نام فلموں کے بجائے تنازعات کی وجہ سے زیادہ سرخیوں میں رہنے لگا۔
امیشا پٹیل نہیں لکھ پائی کامیابی کی کہانی
40 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ کے کیریئر کا گراف اوپر کی بجائے نیچے کی طرف جانےلگااور وہ ایک کو اداکارہ بن کر رہ گئیں۔ اکنامکس میں گولڈ میڈلسٹ اداکارہ زندگی اوررشتوں کی معیشت سمجھنے میں پیچھے رہ گئیں۔ عام طور پراداکارہ کے نام کئی لوگوں سے جڑتے ہیں، ٹوٹتے ہیں اس پر بحث ہونا عام بات ہے، لیکن امیشا پٹیل نے جب اپنے ہی پاپا پر الزام لگایا تو لوگ حیران رہ گئے۔ اتنا ہی نہیں اداکارہ نے اپنے والد کو لیگل نوٹس تک بھیج دیا تھا۔
امیشا پٹیل نے اپنے ہی والد پر لگایا تھا ہیرا پھیری کا الزام
امیشا پٹیل نے اپنے والد کے خلاف تقریباً 12 کروڑ روپئے ہڑپنے اور اپنے اکاونٹس کے غلط استعمال کا الزام لگایا تھا۔ والد پر ہی ہیرا پھیری کے الزامات کی وجہ سے امیشا پٹیل خوب سرخیوں میں رہیں۔ حالانکہ بعد میں والدین سے اداکارہ کے صلح کی خبر بھی آئی تھی۔ امیشا کے بھائی اشمت پٹیل ہیں، جو ماڈلنگ اور اداکاری کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ امیشا پٹیل نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ وہ سنگل ہے۔ اداکارہ ٹی وی کے مشہور شو ’بگ باس‘ کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔