اداکارہ سارہ علی خان آج اپنا 25 واں یوم پیدائش منارہی ہیں ۔ اس خاص موقع پر سارہ علی خان (sara ali khan) کو فینس اور کئی سلیبریٹیز کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور اپنے فینس کے لئے کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ سارہ بیحد ہی بے باک ہیں۔ کو ان کے مداح ان کی بے باکی کے سبب بیحد س پسند کرتے ہیں۔
وہیں بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کے ساتھ سارہ کی جوڑی کو لوگ کافی پسند کرتے ہیں۔ ان کی جوڑی کو پردے پر دیکھنے کیلئے کافی پرجوش نظر آتے ہیں ۔ کئی مرتبہ ان کے افیئر کے چرچے بھی سامنے آئے ہیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ سارا اور کارتک کو ساتھ دیکھ کر فینس میں الگ ہی جوش نظر آتا ہے ۔ اتنا ہی نہیں سارا علی خان اور کارتک آرین کی فلم کی تشہیر کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں سارا اور کارتک اپنی فلم کے ہی گانے ہاں میں غلط پر دھماکہ دار ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ سارہ علی خان کے یوم پیدائش پر آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو۔
صرف اتنا ہی نہیں سارا علی خان کے ساتھ ہاں میں غلط گانے پر ڈانس کرتے کرتے آرین انہیں گود میں اٹھا لیتے ہیں ، جس پر اداکارہ کافی حیران رہ جاتی ہیں۔ وہیں خاص بات یہ ہے کہ دونوں کو یہ حرکت کرتے دیکھ کر ان کے مداح کافی خوش ہوجاتے ہیں۔ اس ویڈیو کو خود کارتک آرین نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں رہا۔
ویڈیو میں جہاں سارا علی خان روایتی لباس میں نظر آرہی ہیں ، وہیں کارتک آرین سفید ٹی شرٹ اور نارنگی جیکیٹ میں نظر آرہے ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔