உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jackky Bhagnani B'day Spl:جیکی بھگنانی جب بھومی پیڈنیکر کو کرتے تھے ڈیٹ، جانیے دلچسپ قصہ

    کبھی بھومی پیڈنیکر کو ڈیٹ کیا کرتے تھے جیکی بھگنانی۔

    کبھی بھومی پیڈنیکر کو ڈیٹ کیا کرتے تھے جیکی بھگنانی۔

    جیکی اور بھومی کا رشتہ دوستی تک محدود نہیں تھا۔ حالانکہ، دونوں اپنے رشتے پر خاموش ہی رہے اور کبھی کچھ نہیں کہا۔ ایک بار ضرور بھومی پیڈنیکر نے ایک انٹرویو میں اپنے افیئر کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔ ایکٹریس نے بتایا تھا کہ انہوں نے کئی لوگوں کو ڈیٹ کیا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: جیکی بھگنانی (Jackky Bhagnani) کا بالی ووڈ سے گہرا رشتہ ہے۔ وہ فلم پروڈیسر واسو بھگنانی کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے کچھ فلموں میں ایکٹنگ بھی کی ہے۔ وہ ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ فلمیں بھی بناتے ہیں۔ وہ آج 25 دسمبر کو اپنا 37واں جنم دن (Jackky Bhagnani Birthday) سیلبریٹ کررہے ہیں۔ وہ بھومی پیڈنیکر کے ساتھ اپنے افیئر کی وجہ سے سرخیوں میں بھی رہے ہیں۔ آئیے، اس خاص موقع پر اُن کی لو اسٹوری کے بارے میں جانیں۔

      ایکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیسر بھی ہیں جیکی بھگنانی
      جیکی بھگنانی 25 دسمبر 1984 کو کولکاتہ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ آج بھی ایکٹنگ کی دنیا میں سرگرم ہیں، لیکن اُنہیں ویسے کامیابی نہیں ملی، جیسا اُن کو امید تھی۔ انہوں نے 2009 میں آئی فلم ’کل کس نے دیکھا‘ سے بالی ووڈ یں قدم رکھا تھا۔ شائقین کو یہ فلم کچھ خاص پسند نہیں آئی تھی۔ وہ آج فلموں میں ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ اُنہیں پروڈیوس کرنے کے کام سے جڑے ہوئے ہیں۔

      جیکی بھگنانی کا نام یوں تو کئی سیلبس کے ساتھ جڑا ہے، لیکن بھومی پیڈنیکر کے ساتھ اُن کا افیئر سب سے زیادہ موضوع بحث رہا۔ تب کپل کی چرچا چھائی رہتی تھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، کپل ساتھ میں روز جم جایا کرتے ہیں۔ اُنہیں اکثر ساتھ میں کوالیٹی ٹائم گزارتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

      جیکی بھگنانی اور بھومی اپنے رشتوں پر خاموش ہی رہے
      جیکی اور بھومی کا رشتہ دوستی تک محدود نہیں تھا۔ حالانکہ، دونوں اپنے رشتے پر خاموش ہی رہے اور کبھی کچھ نہیں کہا۔ ایک بار ضرور بھومی پیڈنیکر نے ایک انٹرویو میں اپنے افیئر کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔ ایکٹریس نے بتایا تھا کہ انہوں نے کئی لوگوں کو ڈیٹ کیا ہے۔

      بھومی نے کہا تھا، ’میں خوبصورت اور ماڈرن ہوں۔ میں کئی لوگوں کو ڈیٹ کرچکی ہوں۔ میری ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ بھی اچھی دوستی ہے۔‘ بھومی اور جیکی کا رشتہ وقت کے ساتھ کمزور ہوتا گیا اور پھر وہ الگ ہوگئے۔ لوگوں نے بھی ان کے افیئر کے بارے میں بات کرنا بند کردیا۔ اب ایسی خبریں ہیں کہ رکول پریت سنگھ کو جیکی ڈیٹ کررہے ہیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: