کنگنا رناوت کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جو اپنی ایکٹنگ کے دم پر کسی بھی فلم کو ہٹ کراسکتی ہیں۔ اپنے کرئیر میں کنگنا نے کئی سوپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ اداکاری کے علاوہ کنگنا اپنے بے باک بیانوں کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اداکارہ ہر سال 23 مارچ کو اپنی یوم پیدائش مناتی ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر آیے دیکھتے ہیں ان سی جڑی خاص باتیں۔
16 سال کی عمر میں چھوڑا تھا گھر کنگنا کی پیدائش سال 1987 میں ہماچل پردیش کے منڈی میں ہوئی۔ اسکولی تعلیم انہوں نے وہیں سے حاصل کی۔ اداکارہ کے الد کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بنے، لیکن کنگنا نے تو کچھ اور ہی خواب دیکھ رکھے تھے۔ 12ویں کے امتحان میں کنگنا فیل ہوگئیں۔ اداکاری کو لے کر ان کے اندر شروع سے ہی جنون تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جب گھروالے ان کے اس فیصلے سے متفق نہیں نظر آئے تب صرف 16 سال کی عمر میں ہی انہوں نے گھر چھوڑ دیا۔ اس کے بعد کنگنا دہلی آگئیں اور ماڈلنگ شروع کردی۔
کئی ایوارڈ کرچکی ہیں اپنے نام بالی ووڈ مین قدم رکھنے سے پہلے کنگنا نے طویل عرصے تک تھیٹر کیا۔ شروعاتی دنوں میں کئی مرتبہ انہیں روٹی، اچار، بریڈ جیسے روکھے سوکھے کھانے سے کام چلانا پڑتا تھا، ایسا اس لیے تھا، کیونکہ گھر سے انہیں کوئی بھی مالی مدد نہیں ملتی تھی۔ بالی ووڈ میں انہیں پہلا موقع مہیش بھٹ نے دیا۔ فلم گینگسٹر میں انہیں عمران ہاشمی اور شائنی آہوجا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد انہوں نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اپنے فلمی کرئیر میں انہوں نے یشن، تنو ویڈس منو، کوئن، رشی، تنو ویڈس منو ریٹرنس، منی کارنیکا، جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ شاندار اداکاری کے لیے انہیں نیشنل ایوارڈ اور پدم شری جیسے اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
کروڑوں کی ہے جائیداد کسی وقت پر مالی تنگی جھیلنے والی کنگنا آج کروڑوں کی مالکن ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان کی مجموعی جائیداد 96 کروڑ بتائی گئی ہے۔ وہ اداکاری سے سب سے زیادہ کمائی کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اشتہار و دیگر سے بھی ان کی انکم ہوتی ہے۔ رپورٹس کے دعووں کی مانیں تو کنگنا ایک سال میں تقریباً 15 کروڑ روپے کماتی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔