உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Nafisa Ali B'day Spl: رشی کپور کے ساتھ جب نفیسہ علی کرنا چاہتی تھیں فلم، ایسے ٹوٹ گیا تھا خواب

    مس انڈیا رہ چکی ہیں نفیسہ علی۔ (Instagram/nafisaalisodhi)

    مس انڈیا رہ چکی ہیں نفیسہ علی۔ (Instagram/nafisaalisodhi)

    میڈیا رپورٹ کے مطابق، وہ 1972 سے 1974 تک سوئمنگ چمپئن رہی ہیں۔ ایکٹریس نے فیمینا کو دئیے انٹرویو میں بتایا تھا کہ لوگ انہیں ’سیجلنگ واٹر بے بی‘ کہہ کر پکارتے تھے۔ نفیسہ نے 1976 میں مس انڈیا کا تاج جیتا تھا۔ وہ مس انٹرنیشنل پیجیٹ کی رنر اپ بھی رہی تھیں۔

    • Share this:
      Happy Birthday Nafisa Ali: نفیسہ علی (Nafisa Ali) نے فلموں میں امیتابھ بچن جیسے تمام بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ آج کی نسل انہیں فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ میں ایک لوونگ وومن کا رول نبھانے کی وجہ سے جانتی ہے۔ آج 18 جنوری کو نفیسہ علی اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔ آئیے، اُن کے فلمی سفر سے جڑے کچھ دلچسپ قصے جانتے ہیں۔

      نفیسہ علی نے سال 1978 میں شیام بینیگل کی فلم ’جنون‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ لیکن، نفیسہ کی پہلی فلم رشی کپور کےس اتھ ہوتی، اگر انہوں نے اپنے والد کی بات نہ مانی ہوتی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، جب رشی کپور نے نفیسہ کی فوٹو ایک اخبار میں دیکھی تو انہوں نے اپنے والد راج کپور کو ان کے بارے میں بتایا۔ وہ نفیسہ کو فلم ’حنا‘ میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

      رشی کپور کے ساتھ جب کام کرنا ہوا مشکل
      نفیسہ علی کے والد نہیں چاہتے تھے کہ اُن کی بیٹی فلموں میں کام کرے۔ حالانکہ، بعد میں انہوں نے فلم ’جنون‘ سے ڈیبیو کیا۔ ناصر حسین نے نفیسہ کے ساتھ 2 فلموں کا ایک کانٹریکٹ کیا تھا، جس کی ایک فلم میں رشی کپور کو اُن کے مقابل کاسٹ کیا گیا تھا۔ اس بار بھی، نفیسہ کے والد کو پریشانی تھی۔ انہوں نے کانٹریکٹ کے ساتھ اپنی کچھ شرطیں بھی رکھیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Nafisa Ali Sodhi (@nafisaalisodhi)





      نفیسہ علی کو والد کی بات ماننے کا ہے افسوس
      نفیسہ کو اس بات کا افسوس رہا ہے کہ انہوں نے یہاں اپنے والد کی بات مانی۔ فیمینا کو دئیے انٹرویو میں ایکٹریس نے کہا تھا، ’مجھے پاپا کی بات ماننے کا افسوس ہے۔ مجھے سینما میں اپنے سفر کو لے کر ان کی بات کبھی نہیں ماننی چاہیے تھی۔ سینما بہت طاقتور رہے۔ راغب کرنے والا ہے، آپ جو چاہے وہ کرسکتے ہیں۔‘

      ایکٹریس اور ماڈل ہونے کے علاوہ ایک کھلاڑی بھی رہی ہیں نفیسہ
      آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ نفیسہ علی صرف ایک ایکٹریس اور ماڈل ہی نہیں رہیں، بلکہ وہ ایک کھلاڑی بھی تھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، وہ 1972 سے 1974 تک سوئمنگ چمپئن رہی ہیں۔ ایکٹریس نے فیمینا کو دئیے انٹرویو میں بتایا تھا کہ لوگ انہیں ’سیزلنگ واٹر بے بی‘ کہہ کر پکارتے تھے۔ نفیسہ نے 1976 میں مس انڈیا کا تاج جیتا تھا۔ وہ مس انٹرنیشنل پیجیٹ کی رنر اپ بھی رہی تھیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: