ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس بات پر بونی کپور سے بہت غصہ ہوتی تھیں سری دیوی، کر لیتی تھیں لڑائی

بونی کپور اور سری دیوی کا آپسی پیار اور تعلق بیحد مضبوط تھا۔ لیکن ایک ایسی بات تھی جس پر سری دیوی شوہر بونی سے ناراض ہو جایا کرتی تھیں۔

  • Share this:
اس بات پر بونی کپور سے بہت غصہ ہوتی تھیں سری دیوی، کر لیتی تھیں لڑائی
بونی کپور کا آج یوم پیدائش ہے: فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز بونی کپور کی آج 64 ویں سالگرہ ہے۔ ان کی پیدائش 11 نومبر 1955 کو ہوئی تھی۔ بونی نے بالی ووڈ میں ایک سے بڑھ کر ایک فلموں کی فلم سازی کی ہے۔ وہ ہمیں ’ ہم پانچ‘، ’ وہ سات دن‘، ’ مسٹر انڈیا‘، اور ’ نو انٹری‘ جیسی کتنی ہی نایاب فلمیں دے چکے ہیں۔ اسی بیچ شروعاتی فلموں کے دوران ہی ان کی نزدیکیاں اداکارہ سری دیوی سے بڑھیں اور بعد میں دونوں نے شادی کر لی۔


اطلاع کے مطابق، بونی کپور اور سری دیوی کا آپسی پیار اور تعلق بیحد مضبوط تھا۔ لیکن ایک ایسی بات تھی جس پر سری دیوی شوہر بونی سے ناراض ہو جایا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو کے دوران سری دیوی نے بتایا تھا کہ بونی جب بھی انہیں ان کی عمر یاد دلاتے ہیں تو انہیں خوب غصہ آتا ہے اور وہ بونی سے لڑتی بھی ہیں۔


sridevi boney


سری دیوی نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ وہ تب ناراض ہو جاتی ہیں جب لوگ انہیں یہ احساس دلاتے ہیں کہ انہوں نے 50 سال کام کر لیا اور وہ عمر میں دوسروں سے بڑی ہیں۔ دیکھا جائے تو سری دیوی کا غصہ جائز تھا کیونکہ وہ بالی ووڈ کی سدا بہار اداکاراؤں میں سے ایک رہی ہیں۔ جس طرح سے آج آپ ریکھا کی تعریف کرتے نہیں تھکتے اسی طرح سری دیوی کا بھی اپنا ایک الگ رتبہ رہا ہے۔

اب بونی کی بیوی سری دیوی اس دنیا میں نہیں ہیں۔ ان کی پہلی بیوی مونا شیری کا بھی انتقال ہو چکا ہے۔ بونی اور مونا کے بیٹے ارجن کپور اپنے فلم کیرئیر میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی اب بونی اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔
First published: Nov 11, 2019 10:40 AM IST