ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

10 سال کی عمر میں کی تھی پہلی فلم، 40 سالوں تک بالی ووڈ پر ششی کپور نے کیا راج

ششی کپور نے اپنے طویل کریئر کی شروعات اپنے بچپن میں کی تھی۔ چالیس کی دہائی میں انہوں نے کئی فلموں میں چائلڈ ایکٹر کے طورپر کام کیا۔ان میں 1948 میں ریلیز ہوئی فلم آگ اور 1951 میں آوارہ شامل ہیں جن میں انہوں نے راج کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا ہے۔

  • Share this:

ششی کپور (Shashi Kapoor) بالی ووڈ کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کے فلموں کے گانے اور ڈائیلاگس آج بھی لوگوں کی زبان پر چڑھ کر بولتے ہیں۔ صرف 10 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے ششی کپور نے بالی ووڈ میں 40 سال کا سفر مکمل کیا۔ کپور خاندان کے مشہور بیٹے اور تجربہ کار ششی کپور کا آج 83 ویں یوم پیدائش ہے۔

مشہور اداکار ششی کپور کا نام ایک ایسے اداکار کے طورپر لیا جائے گا جنہوں نے اپنی رومانوی اداکاری سے تقریباً تین دہائیوں تک شائقین کی بھرپور تفریح کی۔  18مارچ 1938 کو پیدا ہوئے ششی کپور کا اصل نام بلبیر راج کپور تھا ۔ ان کا رجحان بچپن سے ہی فلموں کی جانب تھا د اور وہ اداکار بننا چاہتے تھے۔ ان کے والد مشہور و مقبول اداکار پرتھوی راج کپور اور بھائی راج کپور اور شمی کپور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار تھے۔ان کے والد اگر چاہتے تو وہ انہیں لے کر فلم بناسکتے تھے لیکن ان کا خیال تھا کہ ششی جدوجہد کریں اور اپنی محنت سے اداکار بنیں۔

ششی کپور نے اپنے طویل کریئر کی شروعات اپنے بچپن میں کی تھی۔ چالیس کی دہائی میں انہوں نے کئی فلموں میں چائلڈ ایکٹر کے طورپر کام کیا۔ان میں 1948 میں ریلیز ہوئی فلم آگ اور 1951 میں آوارہ شامل ہیں جن میں انہوں نے راج کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا ہے۔

پچاس کی دہائی میں ششی اپنے والد کے تھیئٹر سے وابستہ ہوگئے۔اسی دوران ہندوستان اور شمالی ایشیا کے سفر پر آئے برطانوی ڈرامہ گروپ شیکسپیئر سے وہ وابستہ ہوگئے جہاں ان کی ملاقات گروپ کے کنوینر کی صاحبزادی جینیفر کیڈل سے ہوئی۔وہ ان سے محبت کربیٹھے اور بعد میں انہی سے شادی کرلی تھی۔

ششی کپور کے بیٹے کنال نے اپنے والد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں 60 کی دہائی میں کام ملنا بند ہوگیا تھا۔ ایسیے میں ششی نے نہ صرف اپنی پسندیدہ اسپورٹس کار بیچی تھی بلکہ ان کی اہلیہ جینیفر کو بھی اپنا سامان پیسوں میں بیچنا پڑا تھا۔ پھر اداکارہ نندا نے ان کے ساتھ فلم 'پھول کھلے' کی ، جو ایک سپر ہیٹ رہی۔ لیجنڈ آرٹسٹ نے 79 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد 2017 میں آخری سانس لی تھی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 18, 2021 05:58 PM IST