உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ramesh Sippy B’day: رمیش سپی پہلی نظر میں ’مہابھارت‘ کی گنگا کو دے بیٹھے تھے دل، جانیے قصہ

    جب اپنے سے 23 سال چھوٹی کرن جونیجا پر دل ہار بیٹھے تھے رمیش سپی۔

    جب اپنے سے 23 سال چھوٹی کرن جونیجا پر دل ہار بیٹھے تھے رمیش سپی۔

    رمیش سپی کو جب لگنے لگا کہ کرن کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے تو انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی اور کرن سے شادی کرلی۔ کرن اور رمیش کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ رمیش سپی کی پہلی بیوی سے بیٹے روہن سپی ہیں جو اپنے دادا اور والد کی فلمی وراثت کو آگے لے جارہے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی:رمیش سپی (Ramesh Sippy) 70-80 کے دہائی میں ہندی سینما کے مشہور فلم میکر-ڈائریکٹر مانے جاتے ہیں۔ 23 جنوری 1947 میں پاکستان کے کراچی میں پیدا ہوئے رمیش 2013 میں پدم شری سے سرفرار کیے جاچکے ہیں۔ ’شعلے‘ (Sholay) اور ’سیتا اور گیتا‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے رمیش سپی نے 2017 میں رمیش سپی اکیڈیمی آف سینما اینڈ انٹرٹنمنٹ (Ramesh Sippy Academy of Cinema & Entertainment) کا ممبئی میں قیام عمل میں لایا۔ زندگی کے 75 بہاریں دیکھ چکے مشہور ڈائریکٹر صرف فلموں کے لئے ہی نہیں بلکہ اپنے محبت کے لئے بھی کافی مشہور ہوئے تھے۔

      رمیش سپی نے 9 سال کی عمر میں کی ایکٹنگ
      رمیش سپی کے والد گوپال داس پرمانند سپی یعنی جی پی سپی فلم انڈسٹری کے مشہور میکرس اور ڈسٹریبیوٹر تھے۔ ہند۔پاک تقسیم کے بعد سپی فیملی ممبئی میں آکر بس گئی۔ کہتے ہیں کہ بچپنسے ہی فلمی ماحول میں پرورش پانے والے رمیش نے صرف 9 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ بطور چائلڈ ایکٹر کام کیا تھا۔ یہ فلم ان کے ہی والد نے بنائی تھی، جس کا نام تھا ’شہنشاہ‘۔ بڑے ہونےپر رمیش سپی نے بطور ایکٹر نہیں بلکہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بننا پسند کیا۔ ہندی سینما کو بڑے بجٹ اور اسٹار ایکٹرس کے ساتھ کئی شاندار فلم دینے والے رمیش نے ’بنیاد‘ جیسی ٹی وی سیرئیل بھی بنائی ہے۔ ایک آڈیشن کے دوران ان کی ملاقات کرن جونیجا سے ہوئی اور زندگی بدل گئی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Kiran Joneja (@kiranjoneja)





      کرن جونیجا کو دیکھتے ہی ہوگیا تھا عشق
      ٹی وی کی جانی مانی ایکٹریس کرن جونیجا جنہیں دوردرشن کے مشہور سیرئیل ’مہابھارت‘ کی گنگا کے طور پر زیادہ جانا جاتا ہے۔ کرن اپنی آنکھوں میں ایکٹریس بننے کا خواب لئے جب ممبئی پہنچی تو ایک سیرئیل کے ااڈیشن کے وقت اُن کی ملاقات رمیش سپی سے ہوئی۔ رمیش ایک سیرئیل کے لئے آڈیشن لے رہے تھے، جب ان کے سامنے گوری چٹی کافی خوبصورت کرن آئیں تو انہیں دیکھتے ہی رمیش اپنا دل ہار بیٹھے تھے۔

      کرن سے رمیش 23 سال بڑے تھے
      آڈیشن کے بعد کچھ ایسا ہی حال کرن جونیجا کا بھی تھا۔ آنکھوں ہی آنکھوں میں ایک دوسرے کے لئے شروع ہوا اپنا پن دھیرے دھیرے دوستی میں بدل گیا۔ دوستی کب پیار میں بدل گئی اس کا احساس نہ تو کرن کو ہوا اور نہ ہی رمیش کو۔ مشکل یہ تھی کہ رمیش پہلے سے ہی شادی شدہ اور بچے والے تھے۔ یہی نہیں کرن سے قریب 23 سال بڑے بھی تھے لیکن کہتے ہیں نا ’نہ عمر کی حد ہو نا جنموں کا ہو بندھن۔۔۔ جب پیار کرے کوئی دیکھے صرف من‘ کچھ ایسا ہی حال تھا رمیش سپی کا، چاہ کر بھی خود کو سنبھال نہیں پائے اور کرن سے تقریباً 4-5 سال ڈیٹ کرتے رہے۔

      رمیش سپی نے کرن جونیجا سے کی دوسری شادی
      رمیش سپی کو جب لگنے لگا کہ کرن کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے تو انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی اور کرن سے شادی کرلی۔ کرن اور رمیش کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ رمیش سپی کی پہلی بیوی سے بیٹے روہن سپی ہیں جو اپنے دادا اور والد کی فلمی وراثت کو آگے لے جارہے ہیں۔ روہن بھی جانے مانے فلم ڈائریکٹر ہیں۔ ایک بیٹی شینا ہے، جس کی شادی ششی کپور کے بیٹے کنال کپور سے ہوئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: