Biwi No.1 Sequel:فینس نے سلمان-سشمیتا کی اس فوٹو کو دیکھ کر کہا کب آئے گی بیوی نمبر2!
سلمان اور سشمیتا کو ایک ساتھ دیکھ کر فینس نے پوچھے یہ سوال۔
Biwi No.1 Sequel: تصویر میں سلمان اور سشمیتا دونوں مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سشمیتا سلمان کے کندھے پر ہاتھ اور سر رکھے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
Biwi No.1 Sequel:سشمیتا سین اور سلمان خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ دراصل یہ تصویر سلمان کی بہن ارپیتا خان کے گھر کی ہے، جب وہاں عید کی خوشیاں چل رہی تھیں۔ اس دوران سشمیتا نے سلمان کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔ جسے انہوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر بہت خوبصورت انداز میں پوسٹ کیا ہے۔
تصویر میں سلمان اور سشمیتا دونوں مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سشمیتا سلمان کے کندھے پر ہاتھ اور سر رکھے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے سشمیتا نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب نے اپنے پیاروں اور خیر خواہوں کے ساتھ عید منائی ہوگی۔ میں جانتی ہوں کہ میں نے اس بار سلمان کے ساتھ عید منائی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ آپ کی تمام جائز دعائیں قبول فرمائے۔ گھر پر سبھی کو میرا پیار اور احترام۔ عید مبارک۔
اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد ان کے مداحوں کے بہت سے تبصرے آنے لگے۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو بھی عید مبارک، آپ گڑیا لگتی ہیں۔ تو وہیں ایک صارف نے سشمیتا کو مبارکباد دینے کا انداز اتنا پسند کیا کہ اس نے لکھا، ’’بس جائز خواہشات نے میرا دل چرا لیا‘‘۔
ساتھ ہی ایک صارف نے یہاں تک لکھا کہ بیوی نمبر 1 کی سوپر ہٹ جوڑی۔ 90 کی دہائی میں دھمال مچانے والی اس جوڑی کو دیکھ کر بہت اچھا لگا، ویسے بیوی نمبر 2 کب آرہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔