ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان کو اسنیپ ڈیل سے الگ کرنے کے پیچھے تھا بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہاتھ

الزام ہے کہ گزشتہ سال عدم برداشت والے بیان کے بعد بی جے پی کے آئی ٹی سیل نے عامر خان کے خلاف مہم چلائی تھی، جس کے بعد انہیں اسنیپ ڈیل کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 27, 2016 11:13 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عامر خان کو اسنیپ ڈیل سے الگ کرنے کے پیچھے تھا بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہاتھ
الزام ہے کہ گزشتہ سال عدم برداشت والے بیان کے بعد بی جے پی کے آئی ٹی سیل نے عامر خان کے خلاف مہم چلائی تھی، جس کے بعد انہیں اسنیپ ڈیل کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

نئی دہلی۔ بی جے پی کے آئی ٹی سیل پر اداکار عامر خان کی شبیہ خراب کرنے کا الزام لگا ہے۔ الزام ہے کہ گزشتہ سال عدم برداشت والے بیان کے بعد بی جے پی کے آئی ٹی سیل نے عامر خان کے خلاف مہم چلائی تھی، جس کے بعد انہیں اسنیپ ڈیل کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ بی جے پی کی سوشل میڈیا ٹیم کی سابق والنٹير سواتی چترویدی کی ایک کتاب 'آئی ایم ٹرول' میں دعوی کیا گیا ہے کہ آن لائن شاپنگ ویب سائٹ اسنیپ ڈیل پر ایکٹر عامر خان کو برانڈ سفیر سے ہٹانے کے لئے بی جے پی آئی ٹی سیل سربراہ نے پارٹی کی سوشل میڈیا سیل سے دباؤ بنانے کے لئے کہا تھا۔


انڈین ایکسپریس نے کتاب کے حوالے سے کہا ہے کہ بی جے پی کے آئی ٹی سیل ہیڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اسنیپ ڈیل پر دباؤ بنانے کا حکم دیا تھا۔ سال 2015 کے آخر میں بی جے پی سوشل میڈیا سیل کو چھوڑنے والی سادھوی کھوسلا نے صحافی سواتی چترویدی سے کچھ مبینہ وہاٹس ایپ میسج شئیر کئے ہیں۔ معلوم ہو کہ 2015 کے رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ شو میں اداکار عامر خان نے عدم برداشت پر بیان دیا تھا۔ عامر نے کہا تھا کہ کئی واقعات نے انہیں فکر مند 'کیا ہے اور ان کی بیوی کرن راؤ نے یہاں تک مشورہ دے دیا کہ انہیں شاید ملک چھوڑ دینا چاہئے۔


عامر نے کہا تھا، 'ایک شخص کے طور پر، ایک شہری کے طور پر، اس ملک کے ایک حصے کے کے طور پر ہم اخبارات میں پڑھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، ہم اسے خبروں میں دیکھتے ہیں اور یقینی طور پر میں فکر مند ہوا ہوں ۔ میں اس سے انکار نہیں کر سکتا۔ میں بہت سے واقعات سے فکر مند ہوا ہوں۔


اس بیان کے بعد سوشل میڈیا سے لے کر سڑک تک پر عامر خان کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہیں اسنیپ ڈیل اور اتلیہ بھارت کے برانڈ سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
First published: Dec 27, 2016 11:13 AM IST