ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ خودکشی معاملہ: بی جے پی لیڈر نےکیا یہ مطالبہ، امت شاہ کو لکھا خط

سشانت سنگھ خود کشی معاملے کو لے کر مہاراشٹر کے بی جے پی (BJP) لیڈر سنجے پانڈے نے سی بی آئی (CBI) جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) کو خط لکھا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ خودکشی معاملہ: بی جے پی لیڈر نےکیا یہ مطالبہ، امت شاہ کو لکھا خط
سشانت سنگھ خودکشی معاملہ: بی جے پی لیڈر نے کیا یہ مطالبہ، امت شاہ کو لکھا خط

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد ہر کوئی حیران ہیں۔ ان کے انتقال کے بعد فلم انڈسٹری میں ان دنوں نیپوٹزم (اقربا پروری) (Nepotism) کو لے کر بحث تیز ہوتی جارہی ہے۔ کچھ شخصیات لوگوں کے نشانے پر آگئے ہیں تو کچھ تیکھے الزامات سے ان پر حملہ بول رہے ہیں۔ فی الحال ممبئی پولیس اس کیس کی جانچ کر رہی ہے۔ اس معاملے میں کئی لوگ سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ اب سشانت سنگھ راجپوت معاملے کو لے کر مہاراشٹر کے بی جے پی (BJP) لیڈر سنجے پانڈے نے سی بی آئی (CBI) جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) کو خط لکھا ہے۔


اس خط میں بی جے پی لیڈر نے ممبئی پولیس کی جانچ پر سوال اٹھایا ہے۔ اتنا ہی نہیں، اس خط میں بی جے پی لیڈر نے بالی ووڈ اور انڈر ورلڈ کے رشتوں کا بھی ذکر کیا ہے۔




واضح رہے کہ 14 جون 2020 کو بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت اپنے باندرہ واقع گھر پر پردہ پائے گئے تھے۔ کہا گیا کہ انہوں نے خودکشی کرکے اپنی جان دے دی۔ ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ حالانکہ پولیس کو ان کے پاس کوئی خط نہیں ملا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی اس خود کشی کے پیچھے کی وجوہات کو ممبئی پولیس اب بھی کھنگالنے میں مصروف ہے۔ اب تک 30 سے زیادہ لوگوں سے پوچھ گچھ ہوچکی ہے۔

وہیں، مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل یشمکھ نے کہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے معاملے میں سی بی آئی جانچ کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ممبئی پولیس ایسے معاملوں کی جانچ کرنے کے اہل ہیں۔ ممبئی پولیس ’کاروباری دشمنی’ کے پہلو کو بھی دھیان میں رکھ رہی ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 21, 2020 11:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading