ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

زائرہ وسیم سے متعلق بی جے پی لیڈرنے کہہ دی یہ بات۔ دباو میں چھوڑا بالی ووڈ، اسلام میں ایسی کوئی پابندی نہیں

زائرہ وسیم نے اپنے کام کے بارے میں فیس بک پرپوسٹ لکھ کرکہا کہ یہ مجھے میرے ایمان سےدورکررہا ہے۔ میرے مذہب کے ساتھ میرے رشتوں کو خطرہ پہنچا رہا تھا۔

  • Share this:
زائرہ وسیم سے متعلق بی جے پی لیڈرنے کہہ دی یہ بات۔ دباو میں چھوڑا بالی ووڈ، اسلام میں ایسی کوئی پابندی نہیں
زائرہ وسیم نے فلم انڈسٹری چھوڑتے ہوئے اپنے فیس بک پرپوسٹ لکھ کرکہا کہ یہ مجھے میرے ایمان سے دور کررہا تھا۔

بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنوازحسین نے بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری (فلمی دنیا) چھوڑنے پربیان دیا ہے۔ شاہنوازحسین نے کہا کہ زائرہ وسیم نے یہ قدم دباومیں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔


واضح رہے کہ عامرخان کے ساتھ 'دنگل' سے اپنے کیریئرکی شروعات کرنے والی زائرہ وسیم نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا من بنا لیا ہے۔ اس کا اعلان انہوں نےسوشل میڈیا پرایک طویل پوسٹ لکھ کرکی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ اس فیلڈ میں مجھے بے حد پیار، ساتھ اورتعریف ملی، لیکن یہ مجھےغفلت کی راہ پربھی لے جارہی تھی۔ یہ مجھے میرے ایمان سے دورکررہا ہے۔ میرے مذہب کے ساتھ میرے رشتوں کوخطرہ پہنچا رہا تھا۔


وہیں شاہنواز حیسن نے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں پرفتوے پربھی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی تہذیب میں ایک دوسرے کی روایت کو اپنایا جاتا ہےاورسندورلگانا سہاگ کی نشانی ہے۔ شاہنوازحسین کا یہ بیان تب آیا ہے جب نصرت جہاں پرسندورلگانےکے لئے فتویٰ جاری کیا گیا تھا۔


نصرت جہاں کے سندورپراٹھے تھے سوال

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے منگل سوترپہن کراورسندورلگا کر پارلیمنٹ میں جانے پران کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ بشیرہاٹ کی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔ نصرت نے حال ہی میں کولکاتاکے بزنس مین نکھل جین سے شادی کی ہے۔ نصرت جہاں جب منگل کو حلف لینے پارلیمنٹ پہنچیں تو وہ پارلیمنٹ سیشن میں روایتی اندازمیں نظرآئیں۔

نصرت جہاں نے ماتھے پرسندور، ہاتھوں میں مہندی لگا رکھی تھی اورچوڑا پہنا ہوا تھا۔ شادی کی وجہ سے نصرت لوک سبھا رکن کا حلف نہیں لے پائی تھیں۔ انہوں نے 20 جون کو اپنی شادی کی فوٹیج مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی، جس میں وہ ہندو رسم ورواج  سے پھیرے لیتے ہوئے نظرآئیں۔
First published: Jun 30, 2019 05:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading