உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سری دیوی کی اچانک موت پر سبرامنیم سوامی نے دیا یہ چونکانے والا بیان

    سری دیوی اپنے رشتہ دار موہت مارواہ کی شادی میں شامل ہونے کے لئے دبئی گئی تھیں، وہیں اچانک ان کا انتقال ہو گیا۔

    سری دیوی اپنے رشتہ دار موہت مارواہ کی شادی میں شامل ہونے کے لئے دبئی گئی تھیں، وہیں اچانک ان کا انتقال ہو گیا۔

    نئی دہلی۔ سینئر بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے اب بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی کی وفات پر سوال اٹھائے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ سینئر بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے اب بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی کی وفات پر سوال اٹھائے ہیں۔ سوامی نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت میں سوال کیا کہ سری دیوی نے کبھی ہارڈ ڈرنک نہیں لی تو پھر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم میں شراب کی مقدار کیسے ملی۔

      سری دیوی کی موت کے بارے میں نیوز ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے سوامی نے کہا کہ ڈاکٹر اچانک میڈیا کے سامنے آتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ان کی موت ہارٹ فیلیئر( دل کا دورہ پڑنا) سے ہوئی۔ پھر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ کچھ اور بتائی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں ہمیں انتظار کرنا چاہئے، ذرائع ابلاغ میں آنے والی باتیں واضح نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہوٹل کے سیکیورٹی سسٹم پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کا کیا ہوا؟

      سری دیوی اپنے رشتہ دار موہت مارواہ کی شادی میں شامل ہونے کے لئے دبئی گئی تھیں، وہیں اچانک ان کا انتقال ہو گیا۔ شروعات میں ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتائی جا رہی تھی۔ تاہم، پوسٹ مارٹم کے بعد آئی فارنسک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی اور ان کے جسم میں شراب کی مقدار ملی ہے۔

      اداکارہ کی ہوٹل کے باتھ ٹب میں ڈوبنے سے موت ہونے کی رپورٹوں پر بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ جب تک کوئی دھکا نہیں دے، اس طرح کی موت ہونا گلے نہیں اترتا ہے۔سری دیوی کی موت کی نئے سرے سے جانچ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کی جانچ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور بالی ووڈ اداکاراؤں کے درمیان رابطوں کو بھی لے کر کی جانی چاہئے۔ فلم اداکارہ کی موت 24 فروری کی رات دبئی کے ایک ہوٹل میں ہو گئی تھی۔ پہلے یہ خبریں تھیں کہ دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوا ہے مگر کل آنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ان کی موت ہوئی ہے۔
      ممبر پارلیمنٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ میڈیا میں جو رپورٹیں آ رہی ہیں وہ مسلسل تبدیل ہو رہی ہیں۔ ایسی صورت میں سرکاری وکیل کی رائے آنے تک انتظار کیا جانا چاہئے۔ اداکارہ شراب نہیں پیتی تھی، تو ان کے جسم میں الکحل کس طرح پہنچا۔

      حالانکہ اس فارنسک رپورٹ سے کئی لوگ اتفاق نہیں رکھتے۔ اس سے پہلے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ امر سنگھ نے کہا تھا کہ سری دیوی شراب نہیں پیتی تھیں۔ ان کے مطابق، سری دیوی کبھی کبھی بس وائن پیتی تھیں۔ لیکن وہ ہارڈ ڈرنک نہیں لیتی تھیں۔

      سینئر بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی
      سینئر بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی


      ان حقائق کی وجہ سے سری دیوی کی موت اب مسٹری میں بدل چکی ہے اور اسی وجہ سے ہندوستان میں سری دیوی کا انتظار اب اور طویل ہونے کی امید ہے۔

      ساتھ میں نیوز ایجنسی یو این آئی، اردو
      First published: