اسی سال ریلیز ہوئی فلم ’دوبارہ‘ کے بعد بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو ایک اور تھریلنگ فلم لے کر آرہی ہیں، جس کا نام ہے بلر۔ آج یعنی 26 نومبر کو اس فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے، جو سسپنس اور تھریلر سے کافی بھرپور ہے۔
ٹریلر میں کیا نظر آیا؟ تاپسی پنو نے اپنی اس آنے والی فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا کے ذریعے فینس کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اس ٹیزر کی شروعات ہوتی ہے فون کال کے رِنگ سے، جس کے بعد خطرے کی آہٹ سنائی دیتی ہے۔ پھر تاپسی کی آواز آتی ہے، وہ کہتی ہیں، ’چپ کیوں ہو تم؟ جواب کیوں نہین دیتے؟‘ وہیں ٹیزر میں آگے ایک ریپ سانگ بجتا ہے اور پھر تاپسی بولتی ہے، ’میں جانتی ہوں تم یہیں ہو، دیکھ رہے ہو مجھے۔‘ اور پھر تاپسی کی چیخ کے ساتھ ٹیزر ختم ہوجاتا ہے۔
اس ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے تاپسی نے لکھا، ’خطرے کی آہٹ چاروں طرف ہے، لیکن کیا گائتری اسے آتے ہوئے دیکھ پائے گی؟ اس کی آنکھوں سے اس کی دنیا دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیے۔‘
کیا ہے فلم کی کہانی؟ سامنے آئے اس فلم کے ٹیزر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ تاپسی کی یہ فلم سسپنس اور تھریلر سے کافی بھرپور ہونے والی ہے۔ اگر بات فلم کی کہانی کی کریں تو اس فلم میں تاپسی گائتری نامی ایک لڑکی کے کردار میں نظر آنے والی ہیں، جو اپنی دو جڑواں بہنوں کی موت کی جانچ میں لگی ہوئی ہے اور وہ دھیرے دھیرے اپنی آنکھوں کی روشنی کھورہی ہے۔ گائتری کو سب کچھ دھندھلا دھندلا دکھائی دیتا ہے، یعنی اس کی دنیا ’بلر‘ ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔