உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بچوں کے انتظار میں "پاکیزہ" کی اس اداکارہ نے توڑ دیا دم،دوستوں کے ساتھ ہوا آخری سفر

    اداکارہ گیتا کپور

    اداکارہ گیتا کپور

    پاکیزہ سمیت سو سے بھی زیادہ فلموں میں کام کرچکیں اداکارہ گیتا کپور کا انتقال ہو گیا۔ممبئی کے ایک اولڈ ایج ہوم میں انہوں نے آخری سانس لی۔فلم میکر اور سوشل ایکٹوسٹ اشوک پنڈت نے ٹویٹر کے ذریعے سے اس بارے میں جانکاری دی۔

    • Share this:
      پاکیزہ سمیت سو سے بھی زیادہ فلموں میں کام کرچکیں اداکارہ گیتا کپور کا انتقال ہو گیا۔ممبئی کے ایک اولڈ ایج ہوم میں انہوں نے آخری سانس لی۔فلم میکر اور سوشل ایکٹوسٹ اشوک پنڈت نے ٹویٹر کے ذریعے سے اس بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے لکھا کہ پاکیزہ کی اس ادااکارہ نے اپنے بچوں کے انتظار میں آخری سانس لی ۔انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ گیتا کپور کے بچوں سے زیادہ ان کے دوستوں نے ان کا ساتھ دیا۔

      اشوک نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 57 سالہ گیتا کپور کے جسد خاکی کے پاس کھڑا ہوں جنہیں ان کے بچے ایک سال پہلے ایس آر وی اسپتال میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔اولڈ ایج ہوم میں انہوں نے آج اپنی آخری سانس لی۔ہم نے ان کا خیال رکھنے کی کافی کوشش کی لیکن بیٹے اور بیٹی کیلئے ان کا انتظار ہر دن کمزور بناتا جا رہا تھا۔








      گیتا کپور کوخاص طور پر کمال امروہی کی "پاکیزہ"کیلئے جانا جاتا ہے۔اس فلم میں وہ راج کمار کی دوسری بیوی کے کردار میں تھیں۔خبروں کے مطابق گیتا کپور ایک ایئر ہوسٹس ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ فلمکار اشوک پنڈت اور رمیش تورانی نے گیتا کپور کے علاج کا خرچہ اٹھایااور آخری وقت تک انکاخیال رکھا۔
      First published: