ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ ادکار رتیش دیشمکھ37 سال کے ہوئے ، مبارکبادی کا تاتنا

ممبئی:مزاحیہ فلمو ں سے اپنی خاص پہچان بنانے والےبالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ آج 37سال کے ہوگئے ہیں۔ 17دسمبر 1978کو پیدا ہوئے رتیش دیشمکھ بچپن سے ہی اداکار بننا چاہتے تھے ۔رتیش کے والد مرحوم ولاس راؤ دیشمکھ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں تھیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 17, 2015 08:05 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بالی ووڈ ادکار رتیش دیشمکھ37  سال کے ہوئے ، مبارکبادی کا تاتنا
ممبئی:مزاحیہ فلمو ں سے اپنی خاص پہچان بنانے والےبالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ آج 37سال کے ہوگئے ہیں۔ 17دسمبر 1978کو پیدا ہوئے رتیش دیشمکھ بچپن سے ہی اداکار بننا چاہتے تھے ۔رتیش کے والد مرحوم ولاس راؤ دیشمکھ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں تھیں۔

ممبئی:مزاحیہ فلمو ں سے اپنی خاص پہچان بنانے والےبالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ آج 37سال کے ہوگئے ہیں۔ 17دسمبر 1978کو پیدا ہوئے رتیش دیشمکھ بچپن سے ہی اداکار بننا چاہتے تھے ۔رتیش کے والد مرحوم ولاس راؤ دیشمکھ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں تھیں۔


رتیش نے سنیماکے اپنے کرئیر کی ابتدا سال 2003 میں ریلیز ہوئی فلم "تجھے میری قسم"سے کی تھی ۔اسی فلم سے رتیش دیشمکھ کے بچپن کی دوست جینیلیا ڈیسوزا نے بھی اپنے فلمی کرئیر کی شروعات کی تھی ۔اپنی دوستی کو شادی کے رشتے میں بدلتے ہوئے رتیش نے جینیلیا سے 2012میں شادی کر لی تھی۔


2004 میں ریلیز ہوئی فلم "مستی "رتیش کے فلمی کرئیر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔اندر کمار کی ہدایت میں بنی مزاح سے بھرپور اس فلم میں وویک اوبرائے ،آفتاب شیودسانی اور رتیش دیشمکھ مرکزی کردار میں تھے۔


اس کے بعد 2005 میں کیا کول ہیں ہم ،2007میں ہے بیبی رتیش دیشمکھ کی بہترین فلمیں رہیں اور 2013میں مستی کے سیکول گرینڈ مستی نے سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 100کروڑ سے بھی زیادہ کی کمائی کی اور باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔


رتیش کی 2014میں ایک ویلن اور ہم شکلس جیسی کامیاب فلمیں ریلیز ہوئیں اور آئندہ سال بینک چور ،ہاؤس فل3 اور گرینڈ گریٹ مستی سر فہرست ہیں۔

First published: Dec 17, 2015 08:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading