ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے تین ستارے پہلی مرتبہ ساتھ آئیں گےعامر،شاہ رخ اور سلمان خان

بیمار عرفان خان کی فلم "بلیک میل" کو پرموٹ کرنے کے لئے سبھی ستارے اپنی جانب سے کوشش کرہے ہیں۔حال ہی میں امیتابھ بچن نے فلم کا ریویو کیا تھا۔اس میں بگ بی نے فلم کیکافی تعریف کی تھی ۔اب خبر ہیکہ عامر ،سلمان اور شاہ رخ خان مل کر اس فلم کو پرموٹ کرنے والے ہیں۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بالی ووڈ کے تین ستارے پہلی مرتبہ ساتھ آئیں گےعامر،شاہ رخ اور سلمان خان
فلم "بلیک میل" کے پرموشن کیلئے آرہے ہیں یہ تین ستارے ایک ساتھ

بیمار عرفان خان کی فلم "بلیک میل" کو پرموٹ کرنے کے لئے سبھی ستارے اپنی جانب سے کوشش کرہے ہیں۔حال ہی میں امیتابھ بچن نے فلم کا ریویو کیا تھا۔اس میں بگ بی نے فلم کیکافی تعریف کی تھی ۔اب خبر ہیکہ عامر ،سلمان اور شاہ رخ خان مل کر اس فلم کو پرموٹ کرنے والے ہیں۔


ممبئی میرر کی رپورٹ کےمطابق "ؓبلیک میل "کے میکرس نے تینوں خان سے کیلئے ایک اسپیشل اسکرین رکھی ہے۔اس میں یہ تینوں ستارے ساتھ فلم دیکھیں گے اور اس کے بعد فلم کا پرموش کرتے نظر آئیں گے۔کیونکی عرفان نے اپنی بیماری کا پتہ چلنے کے بعد سے کام سے بریک لے لیا تھا۔فی الحال وہ یو کے میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔


عرفان خان کو نیور۔اینڈو کرائن ٹیومر ہے۔بیماری کا پتہ لگنے کے فورا بعد ہی وہ علاج کیلئے غیر ملک روانہ ہو گئے تھے۔اسی وجہ سے ان کی فلم کا پرموشن زیر التوا ہے۔لیکن انڈسٹریکی جانب سے مل رہی سپورٹ کی مدد سے یہ کام بھی بخوبی نبھیا جارہا ہے۔بگ بی نے تو ٹویٹر کے ذریعے فلم کی کافی تعریف بھی کی تھی انہوں نے لکھا کہ "آج مزیدار فلم"بلیک میل" دیکھی۔حیرت انگیز اسکریننگ، منفرد کہانی، مثالی کارکردگی، بہترین پرزنٹیشن اورایڈٹنگ ۔عرفان سے لیکر کچھ نئے چہروں والے اچھے اداکار ایسی تخلیقی صلاحیت دیکھ کر خوشی ملی"۔


 

https://youtu.be/TDF1qdUtbzw
First published: Apr 04, 2018 10:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading