உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ جھانوی کپور نے گیلے بالوں میں بکنی پہن کر سمندر کنارے دکھائی ایسی ادائیں ، فینس ہوئے مدہوش

    اداکارہ جھانوی کپور نے گیلے بالوں میں بکنی پہن کر سمندر کنارے دکھائی ایسی ادائیں ، فینس ہوئے مدہوش ۔ تصویر : @JanhviKapoor instagram

    اداکارہ جھانوی کپور نے گیلے بالوں میں بکنی پہن کر سمندر کنارے دکھائی ایسی ادائیں ، فینس ہوئے مدہوش ۔ تصویر : @JanhviKapoor instagram

    اداکارہ جھانوی کپور (Jahnvi Kapoor) نے منگل کو سوشل میڈیا پر اپنے حالیہ دورہ کے کچھ یادیں اپنے فینس کے ساتھ شیئر کی ہیں ۔ شیئر کئے تھروبیک ویڈیو میں اداکارہ سمندر کے ساحل پر اپنی ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : اداکارہ جھانوی کپور نے منگل کو سوشل میڈیا پر اپنے حالیہ دورہ کے کچھ یادیں اپنے فینس کے ساتھ شیئر کی ہیں ۔ شیئر کئے تھروبیک ویڈیو میں اداکارہ سمندر کے ساحل پر اپنی ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں ۔ ویڈیو میں جھانوی کو بکنی پہنے اپنے گیلے بالوں کو پیچھے کی جانب لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ اداکارہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی دھمال مچا رہا ہے ۔

      جھانوی کپور نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : ذہنی طور پر یہاں ۔ اور اسی کے ساتھ ایک ڈالفن ایموجی بھی شیئر کی ہے ۔ پوسٹ پر گنجن سکسینہ : دی کارگل گرل کے ڈٓائریکٹر شرن شرما نے جھانوی کی تعریف کرتے ہوئے کمنٹ بھی کیا ہے ۔ اداکارہ کا یہ ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنے پرانے سفر کو یاد کررہی ہیں ۔ پوسٹ پر کمنٹ کرکے کئی فینس بھی ان سے یہی سوال کررہے ہیں ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)





      یہ ویڈیو جھانوی کپور کے کچھ ہفتے پہلے کے سفر کا لگ رہا ہے ۔ جولائی میں جھانوی نے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ چھٹی کی تصویریں شیئر کی تھیں ۔ جھانوی اپریل میں مالدیپ گئی تھیں اور وہاں کی تصویروں سے اپنے فینس کو اپ ڈیٹ بھی رکھتی تھیں ۔ وہیں ورک فرنٹ کی بات کریں تو انہوں نے ششانک کھیتان کے ڈائریکشن میں 2018 میں آئی فلم دھڑک میں ایشان کھٹر کے ساتھ اپنا فلمی کریئر شروع کیا تھا ۔

      جھانوی کپور دھڑک کے علاوہ نیٹ فلکس اینتھولاجی گھوسٹ اسٹوریز ، گنجن سکسینہ : دی کارگل گرل اور ہارر کمیڈی روحی میں نظر آئی تھیں ۔ وہ جلد ہی گڈلک جیری اور دوستانہ 2 میں بھی نظر آنے والی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: