ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان اور مادھوری دیکشت کے ’دل’ کو ہوئے 30 سال، دھک - دھک گرل نے شیئر کی نایاب تصویریں

مادھوری دکشت (Madhuri Dixit) کے ساتھ عامر خان (Aamir Khan) تھے۔ اس فلم نے 30 سال پورے کرلئے ہیں۔ یہ فلم 1990 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس موقع پر مادھوری دکشت نے فلم سے منسلک کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

  • Share this:
عامر خان اور مادھوری دیکشت کے ’دل’ کو ہوئے 30 سال، دھک - دھک گرل نے شیئر کی نایاب تصویریں
عامر خان اور مادھوری دیکشت کے ’دل’ کو ہوئے 30 سال

ممبئی: اداکارہ مادھوری دکشت (Madhuri Dixit) کا بالی ووڈ میں ایک الگ ہی مقام ہے۔ آج بھی ان کے بہترین ڈانس اور شاندار اداکاری کے مداح ملک میں ہیں۔ انہوں نے اپنے اب تک کے کیریئر میں ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں دی ہیں، جیسے تیزاب، بیٹا، پکار اور دل۔ ان میں سے ایک فلم ہے ’دل’۔ اس فلم کے لیڈ رول میں مادھوری دکشت کے ساتھ عامر خان (Aamir Khan) تھے۔ اس فلم نے 30 سال پورے کرلئے ہیں۔ یہ فلم 1990 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس موقع پر مادھوری دکشت نے فلم سے منسلک کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔


مادھوری دکشت نے شیئر کی فلم کی تصویر


ان تصریروں میں مادھوری دکشت اور عامر خان نظر آرہے ہیں۔ ایک تصویر میں دونوں مستی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں تو ایک تصویر میں دونوں رومانٹک نظر آرہے ہیں۔ ان تصویروں کے ساتھ مادھوری دکشت نے کپشن میں لکھا ہے کہ ’دل’ کو 30 سال ہوگئے۔ عامر خان کے ساتھ کام کرنا بہت دلچسپ تھا۔ مجھے یاد ہے کہ فلم کے سیٹ پر شرارت کرنے کے لئے اندر کمار ہمیں کتنا ڈانٹتے تھے۔ ٹیم کے ہارڈ ورک (سخت کام) اور آپ کے پیار کے لئے شکریہ۔ فلم نے بہت اچھا مظاہرہ کیا تھا’۔ مادھوری دکشت نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم کے لئے انہیں پہلا فلم فیئر انعام ملا تھا۔


 

 




 

مادھوری اور ڈائریکٹر اندر کمار نے دی ہیں تین ہٹ فلمیں

آپ کو یاد دلادیں کہ اس فلم کا ڈائریکشن اندر کمار (Indra Kumar) نے کیا تھا۔ اس فلم سے اندر کمار نے بطور ڈائریکٹر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس میں عامر خان اور مادھوری دکشت کے علاوہ انوپم کھیر، سعید جعفری اور راجیش پوری جیسے ستاروں نے بھی کام کیا تھا۔ اس کے بعد اندر کمار نے مادھوری دکشت کے ساتھ بیٹا (1992) اور پھر راجا (1995) فلم میں کام کیا تھا۔ یہ دونوں فلمیں بھی ہٹ رہیں۔ ان دونوں فلموں کے گانے کو لوگ آج بھی پسند کرتے ہیں۔
First published: Jun 23, 2020 10:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading