ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ کی 38 سال پرانی تصویر ہوئی وائرل ، جانئے کیا ہے اس میں خاص

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ (Naseeruddin Shah) کی ایک 38 سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہے ، جس میں ان کے ساتھ شبانہ اعظمی اور شیکھر کپور نظر آرہے ہیں ۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ کی 38 سال پرانی تصویر ہوئی وائرل ، جانئے کیا ہے اس میں خاص
بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ کی 38 سال پرانی تصویر ہوئی وائرل ، جانئے کیا ہے اس میں خاص ۔ تصویر : Twitter @RGVzoomin

نئی دہلی : سوشل میڈیا پر آئے دن کسی نہ کسی کی تصویر وائرل ہوتی رہتی ہے ۔ اسی سسلہ میں بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ کی ایک 38 سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہے ، جس میں ان کے ساتھ شبانہ اعظمی اور شیکھر کپور نظر آرہے ہیں ۔ ساتھ ہی اس تصویر کے وائرل ہونے کی ایک دوسری وجہ بھی ہے ۔ دراصل اس تصویر میں ارمیلا ماتونڈکر اور جگل ہنس راج بطور چائلٹ آرٹسٹ نظر آرہے ہیں اور یہی اس تصویر کی خاص بات ہے ، جس کو انٹریٹ پر لوگ کافی پسند کررہے ہیں ۔


فلم ڈائریکٹر رام گوپال ورما سوشل نیٹ ورکنگ سائٹر ٹویٹر پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور آئے دن کسی نہ کسی موضوع پر ٹویٹ کرتے رہتے ہیں ، لیکن اس مرتبہ انہوں نے ہی نصیر الدین شاہ کی اس تصویر کو شیئر کیا ہے ۔ یہ تصویر 38 سال پرانی ہے ، اس لئے تصویر میں نصیر الدین شاہ سمیت شبانہ اعظمی اور شیکھر کپور بھی کافی جوان نظر آرہے ہیں ۔ وہیں ارمیلا ماتونڈکر اور جگل ہنس راج کی اس بچپن کی تصویر کو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔


تصویر : Twitter @RGVzoomin
تصویر : Twitter @RGVzoomin


بتادیں کہ حال ہی میں بالی ووڈ میں کئی دمدار رول نبھاکر اپنی شناخت بنا چکے اداکار نصیر الدین شاہ کی طیبعت بگڑ گئی تھی اور انہیں اسپتال میں بھرتی کروانا پڑا تھا ۔ حالانکہ اب ان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوکر اپنے گھر پر آرام کررہے ہیں ۔

بتادیں کہ نصیر الدین شاہ نے اپنے فلمی کریئر کی شروعات سال 1975 میں شیام بینیگل کی فلم نشانت سے کی تھی اور سال 70 اور 80 کے دہائی میں سنیما کی بااثر شخصیت بن گئے تھے ۔ نصیر الدین شاہ نے اسپرش ، جانے بھی دو یارو ، معصوم اور مرچ مسالا سمیت کئی یادگار فلموں میں کام کیا ہے ۔ شاہ نے تقریبا 100 فلموں میں کام کیا ہے اور انہیں تین قومی ایوارڈ مل چکے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 11, 2021 08:23 PM IST