60 سال کی عمر میں دولہا بنا یہ مشہور اداکار، کئی فلموں میں نبھا چکا ہے ویلن کا کردار

60 سال کی عمر میں دولہا بنا یہ مشہور اداکار، کئی فلموں میں نبھا چکا ہے ویلن کا کردار

60 سال کی عمر میں دولہا بنا یہ مشہور اداکار، کئی فلموں میں نبھا چکا ہے ویلن کا کردار

Ashish Vidyarthi wedding: بالی ووڈ کے پسندیدہ ویلن آشیش ودھیارتھی نے 60 سال کی عمر میں آسام کی روپالی بروآ سے شادی کی ہے ۔ آشیش نے روپالی سے جمعرات کو رجسٹرڈ شادی کی ۔ یہ اداکار کی دوسری شادی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    Ashish Vidyarthi wedding: بالی ووڈ کے پسندیدہ ویلن آشیش ودھیارتھی نے 60 سال کی عمر میں آسام کی روپالی بروآ سے شادی کی ہے ۔ آشیش نے روپالی سے جمعرات کو رجسٹرڈ شادی کی ۔ یہ اداکار کی دوسری شادی ہے ۔ آشیش اپنی اس شادی کے موقع پر کہتے ہیں کہ زندگی کے اس مرحلہ میں روپالی سے شادی کرنا ایک ایکسٹرا آڈینری فیلنگ ہے ۔ آشیش اور روپالی کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی ہیں ۔

    جمعرات کو کولکاتہ میں ہوئی اس شادی میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوست ہی شامل ہوئے ۔ معلومات کے مطابق شادی کے بعد اب یہ جوڑی دوستوں اور رشتہ داروں کیلئے ریسیپشن کا بھی اہتمام کرے گی ۔ آشیش کی دلہن کی بات کریں تو وہ آسام میں فیشن انڈسٹری سے وابستہ ہیں ۔ معلومات کے مطابق گواہاٹی کی رہنے والی روپالی کولکاتہ میں ایک فیشن اسٹور کی مالکن ہیں۔

    آشیش اپنی اس شادی کے موقع پر کہتے ہیں کہ زندگی کے اس مرحلہ میں روپالی سے شادی کرنا ایک ایکسٹرا آڈینری فیلنگ ہے، ہماری صبح کورٹ میریج ہوئی ہے اور شام کو ہم ایک پارٹی رکھیں گے ۔ وہیں اپنی لو اسٹوری کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آشیش نے کہا کہ ارے، وہ ایک طویل کہانی ہے، وہ کبھی اور بتائیں گے ۔ وہیں روپالی نے کہا کہ ہم کچھ وقت پہلے ہی ملے تھے اور ہم نے اپنے رشتے کو آگے لے جانے کے بارے میں فیصلہ کیا ۔ ہم دونوں ہی چاہتے تھے کہ ہماری شادی کافی سادگی کے ساتھ ہو ۔

    روپالی سے پہلے آشیش نے اداکارہ راجوشی ودھیارتھی سے شادی کی تھی ۔ راجوشی مشہور اداکارہ، سنگر اور تھئیٹر آرٹسٹ ہیں ۔ وہیں آشیش کی بات کریں تو آشیش گیارہ سے زیادہ زبانوں میں فلموں میں کام کرچکے ہیں ۔ وہ سالوں سے فلمی دنیا کا حصہ ہیں ۔ وہ 200 سے زیادہ فلموں میں نظر آچکے ہیں ۔ وہ تمل ، کنڑ، ملیالم، انگریزی زبان کی فلموں میں نظر آچکے ہیں ۔

    یہ بھی پڑھئے: جب ایک سین میں اداکارہ پرینکا چوپڑا کو ہونا پڑا شرمندہ، ڈائریکٹر نے کہا: کون آئے گا فلم دیکھنے، خود کیا حیران کن انکشاف


    یہ بھی پڑھئے: بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ نے بکنی میں شیئر کی بولڈ تصویر، کہا: دیکھ لو، لیکن چھونا نہیں




    آشیش ودھیارتھی کو بچھو، ضدی، ارجن پنڈت، واستو، بادل جیسی کئی فلموں میں منفی کردار کیلئے جانا جاتا ہے۔ حال ہی میں وہ امیتابھ بچن اور رشمیکا مندانا اسٹارر فلم گڈبائی میں بھی نظر آئے ہیں ۔ پچھلے کچھ وقت سے اداکار سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور فوڈ بلاگنگ بھی کرتے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: