اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انوراگ کشیپ کی بیٹی نے پاپا سے پوچھا- ’اگر میں حاملہ ہوگئی تو کیا کریں گے‘، ڈائریکٹر نے کچھ یوں دیا جواب

    بالی ووڈ فلمساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) اپنی بیٹی عالیہ کشیپ (aaliyah kashyap) کے لئے کول ڈیڈ (نرم مزاج والد) ہیں۔ انوراگ کشیپ، عالیہ کے درمیان بانڈنگ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ فلمساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) اپنی بیٹی عالیہ کشیپ (aaliyah kashyap) کے لئے کول ڈیڈ (نرم مزاج والد) ہیں۔ انوراگ کشیپ، عالیہ کے درمیان بانڈنگ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ دونوں کے درمیان کافی گہرا رشتہ ہے۔ عالیہ کشیپ اپنے والد سے ہر چیز شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں فادرس ڈے (یوم والد) کے موقع پر عالیہ کشیپ نے پاپا انوراگ کشیپ کے ساتھ ایک ویڈیو بنایا، جسے انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ بھی کیا ہے۔

      ویڈیو میں عالیہ کشیپ (aaliyah kashyap) کے ساتھ پاپا انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) اور ان کے بوائے فرینڈ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں عالیہ کشیپ اپنے والد سے وہ سوال پوچھتی ہیں، جو سوشل میڈیا صارفین ان سے پوچھنا چاہتے ہیں۔ ایک صارف نے انوراگ سے پوچھا کہ اگر آپ کی بیٹی آپ سے کہے کہ وہ حاملہ ہیں تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انوراگ کشیپ بولے، ’میں پوچھوں گا کہ کیا آپ یقیناً اسے چاہتی ہو؟ اور جو بھی آپ کروگی میں آپ کے ساتھ ہوں، یہ آپ کو پتہ ہے‘۔

      عالیہ کشیپ نے اس سیشن کا نام رکھا۔ اس سیشن سے پہلے انوراگ، عالیہ اور ان کے بوائے فرینڈ کے ساتھ آئس کریم کھانے بھی جاتے ہیں۔ عالیہ خود ڈرائیو کرکے دونوں کو آئس کریم کھانے کے لئے لے کر جاتی ہیں۔ عالیہ کے ساتھ ان کے بوائے فرینڈ آگے بیٹھے ہوتے ہیں، وہیں انوراگ کشیپ بیک سیٹ پر بیٹھے ہوتے ہیں۔

      عالیہ کے بوائے فرینڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انوراگ کشیپ کہتے ہیں- ’وہ اچھا لڑکا ہے۔ مجھے وہ پسند ہے‘۔ انوراگ کی اس بات کو سن کر عالیہ خوش ہوجاتی ہیں۔ ویڈیو میں انوراگ کہتے ہیں کہ آج کے بچے بہت ایکسپریسیو ہیں اور وہ کھل کر بات کرنا پسند کرتے تھے۔ نہ کہ ان کے وقت کی طرح جہاں بچوں کو کچھ بھی بولنے کی ہمت ہی نہیں ہوتی تھی، اس لئے انہیں لگتا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں پر خود کو تھوپنا بند کردینا چاہئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: