ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عالیہ کشیپ کے بوائے فرینڈ نےکھیل کھیل میں کھولا راز، غصے سے لال انوراگ کشیپ کی بیٹی

عالیہ کشیپ (Aaliyah Kashyap) نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ’پاس دی فون (Pass the Phone)‘ چیلنج کھیلا اور ایک دوسرے کے بارے میں انٹرسٹنگ انکشاف کئے ہیں۔ کھیل کھیل میں شین نے ایسا انکشاف کردیا کہ انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ غصے سے لال ہوگئیں۔

  • Share this:
عالیہ کشیپ کے بوائے فرینڈ نےکھیل کھیل میں کھولا راز، غصے سے لال انوراگ کشیپ کی بیٹی
عالیہ کشیپ کے بوائے فرینڈ نےکھیل کھیل میں کھولا راز، غصے سے لال انوراگ کشیپ کی بیٹی

ممبئی: فلمساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) کی بیٹی عالیہ کشیپ (Aaliyah Kashyap) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ اپنے یو ٹیوب ویڈیوز (Youtube Videos) کے ذریعہ اکثر سرخیوں میں رہنے والی عالیہ کشیپ ان دنوں اپنے بوائے فرینڈ شین کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصویریں دیکھنے کو مل جاتی ہے۔ حال ہی میں اس جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ ’پاس دی فون (Pass the Phone)‘ چیلنج کھیلا اور ایک دوسرے کے بارے میں انٹریسٹنگ انکشاف کئے ہیں۔ کھیل کھیل میں شین نے ایسا انکشاف کردیا کہ انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ غصے سے لال ہوگئیں۔


عالیہ کشیپ (Aaliyah Kashyap) نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئرکیا ہے۔ یہ چیلنج اس طرح کا ہے، جس میں اپنے پارٹنر یا دوست کا تعارف ان کی عادتوں اور برتاو سے کیا جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں عالیہ کشیپ کہتی ہیں، ’میں فون کو پاس کر رہی ہوں اسے، جو شخص سوچتا ہے کہ ہفتہ کی شب شطرنج کھیلنے کو مستی کا آئیڈیا مانتا ہے‘۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Aaliyah Kashyap (@aaliyahkashyap)






اس کے بعد شین نے کہا، ’میں فون پاس کر رہا ہوں اسے، جو مجھے دادا بولتی ہیں کیونکہ میں رات کو 9 بجے شو جاتا ہوں‘۔ آگے یہ بھی انکشاف ہوا کہ شین نہیں جانتے کہ کینڈیل جینر کون تھی جبکہ عالیہ کشیپ نے ان کے ساتھ اسکرین پر ساتھ وقت گزارا ہے۔ اس کے آخری میں شین کہتے ہیں، میں فون پاس کر رہا ہوں اسے، جسے میرے کتوں سے زیادہ اٹینشن دینے کی ضرورت ہے‘۔ اس پر عالیہ کشیپ مزاحیہ طور پر غصہ سے لال ہوجاتی ہیں، لیکن شین پھر کہتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ انسٹا گرام پر ہی نہیں بلکہ یو ٹیوب چینل پر شین کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ عالیہ کشیپ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بتایا کہ وہ کیسے شین کے ساتھ اپنے رشتے کو مینٹین کرتی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 14, 2021 10:59 AM IST