کیا عامر خان کرنے جارہے ہیں اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے شادی؟ کے آر کے نے کیا بڑا دعوی
کیا عامر خان کرنے جارہے ہیں اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے شادی؟ کے آر کے نے کیا بڑا دعوی
Aamir Khan and Fatima Sana Shaikh wedding News: اداکار اور کریٹک کمال راشد خان نے اپنے ٹویٹر پر ایک بریکنگ نیوز شیئر کی ہے ۔ کے آر کے کا دعوی ہے کہ عامر خان جلد ہی فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے والے ہیں ۔
ممبئی: فلم دنگل میں اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ، عامر خان کی بیٹی گیتا پھوگاٹ کے کردار میں نظر آئی تھیں ۔ وہ اس کردار میں کچھ ایسی چھاگئیں کہ کئی فلموں کے بعد بھی فاطمہ کو اسی اوتار میں یاد کیا جاتا ہے ۔ اس فلم کے بعد سے ہی عامر خان اور فاطمہ کے درمیان 'رشتے' کو لے کر خبریں آتی رہتی ہیں، لیکن اب اداکار اور کریٹک کمال راشد خان نے اپنے ٹویٹر پر ایک بریکنگ نیوز شیئر کی ہے ۔ کے آر کے کا دعوی ہے کہ عامر خان جلد ہی فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے والے ہیں ۔
حالانکہ کے آر کے نے یہ دعوی کس بنیاد پر کیا ہے، اس کا انکشاف انہوں نے نہیں کیا ہے ۔ کے آر کے نے اپنے ٹویٹ میں لکھا : بریکنگ نیوز ۔ عامر خان جلد ہی اپنی بیٹی کی عمر کی فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے جارہے ہیں ۔ عامر خان فاطمہ کو دنگل کے وقت سے ہی ڈیٹ کررہے ہیں ۔
کے آر کے کے اس ٹویٹ پر سو سے زیادہ کمنٹس آچکے ہیں اور اس کو 114 سے زیادہ مرتبہ ری ٹویٹ کیا جاچکا ہے ۔ کئی لوگ اس خبر کو غلط بتا رہے ہیں تو کئی لوگ اس ٹویٹ پر اس بات کی بحث کررہے ہیں کہ عامر کو ایسا کرنا چاہئے یا نہیں ۔
بتادیں کہ کے آر کے کے اس ٹویٹ سے ایک دن پہلے ہی عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا ۔ اس ویڈیو میں دونوں ساتھ میں پکل بال گیم کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
عامر خان 58 سال کے ہوچکے ہیں ۔ عامر خان نے 2021 میں اپنی دوسری اہلیہ کرن راو سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ حالانکہ عامر اور کرن نے بڑے ہی پروقار انداز سے اپنے طلاق کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے بعد بھی یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش رہی تھیں کہ عامر نے یہ طلاق فاطمہ سے معاشقہ کی وجہ سے ہی لیا ہے۔
وہیں فاطمہ ثنا شیخ کی بات کریں تو چائلڈ آرٹسٹ سے اداکارہ بنی 31 سال کی فاطمہ نے عامر خان کی فلم دنگل سے فلمی کریئر کی شروعات کی تھی ۔ اسی فلم کے بعد فاطمہ ٹھگس آف ہندوستان فلم میں بھی عامر خان کے ساتھ نظر آچکی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔