ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

طلاق کے بعد کچھ اس انداز میں ایک ساتھ نظر آئے عامر خان اور کرن راو ، فینس رہ گئے حیران

ناگا چیتنیہ (Naga Chaitanya) نے جمعہ کو لال سنگھ چڈھا (Laal Singh Chaddha) فلم کے لداخ سیٹ سے عامر خان (Aamir Khan) اور کرن راو (Kiran Rao) کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ ناگا چیتنیہ اس فلم سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ۔

  • Share this:
طلاق کے بعد کچھ اس انداز میں ایک ساتھ نظر آئے عامر خان اور کرن راو ، فینس رہ گئے حیران
طلاق کے بعد کچھ اس انداز میں ایک ساتھ نظر آئے عامر خان اور کرن راو ، فینس رہ گئے حیران ۔ تصویر : Twitter@chay_akkineni

نئی دہلی : اداکار ناگا چیتنیہ نے جمعہ کو لال سنگھ چڈھا فلم کے لداخ سیٹ سے عامر خان اور کرن راو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ تصویر میں ان کے ساتھ عامر خان اور کرن راو نظر آرہے ہیں ۔ جوڑے کے فینس انہیں ساتھ دیکھ کر چونک گئے ہیں ، جنہوں نے حال ہی میں آپسی رضامندی سے طلاق لیا ہے ۔ طلاق کے بعد عامر اور کرن کسی تصویر میں ساتھ نظر آئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار وجے سویتوپتی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ چیتنیہ فلم میں عامر خان کے قریبی دوست کا کردار نبھا رہے ہیں ۔ وہ اس فلم سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ۔


تصویر کو شیئر کرتے ہوئے چیتنیہ نے لکھا : شکرگزار ہوں ۔ انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ بالا لکھا ہوا ہے ، جو فلم میں ان کے کردار کا نام ہوسکتا ہے ۔ بتادیں کہ فلم لال سنگھ چڈھا ، ٹام ہینکس کی فلم فاریسٹ گمپ کا ہندی ری میک ہے ۔ چیتنیہ فلم میں بنجامن بوفورڈ بلیو کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم اس وقت لداخ میں کچھ اہم وار سینس کی شوٹنگ کر رہی ہے ۔ یہ شوٹنگ 45 دنوں تک چلے گی ۔




انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لداخ میں 45 دنوں کے شیڈیول کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔ فلم ساز اس شیڈیول میں عامر اور چیتنیہ کے خاص جنگی اور ایکشن مناظر کو فلمائیں گے ، جو جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے ۔ فلم کو اسی سال دسمبر میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے ، جس میں کرینہ کپور خان بھی اہم رول ادا کررہی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 09, 2021 10:51 PM IST