مشہور اداکار عامر خان نے فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ناکامی پر لوگوں سے معافی مانگی ہے۔ یشراج بینرمیں بنی اس فلم میں عامر خان اور امیتابھ بچن اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ ان دونون کی جوڑی والی یہ فلم 8نومبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی اور عامر خان کے شائقین ان کی طویل عرصے بعد آنے والی فلم سے مایوس ہوگئے۔ انہوں نے اس فلم کی ناکامی کی ذمہ داری خود پر لیتے ہوئے شائقین سے معافی مانگی ہے۔
عامرخان نے کہا،’’ میں ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے ساتھ شائقین کی امیدوں پر کھرا نہیں اتر سکا۔ اس کی پوری ذمہ داری میں خود لیتا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے۔ہم نے کوشش پوری کی لیکن کہیں نہ کہیں ہم چوک گئے۔
کچھ لوگ ہیں جنہیں فلم پسند آئی ہے،لیکن ان کی تعداد بہت کم ہے۔جو لوگ میری فلم دیکھنے کےلئے آئے تھے ،میں ان سے معافی مانگنا چاہتا ہوں،کہ اس بار انہیں میری فلم سے مایوس ہونا پڑا۔حالانکہ کوشش میں نے پوری کی تھی۔لوگ اتنی امید کے ساتھ فلم دیکھنے آئے اور انہیں مزہ نہیں آیا تو مجھے بہت برا لگ رہا ہے۔ میں اپنی فلموں کے بہت قریب ہوں،میری فلمیں میرے بچوں جیسی ہوتی ہیں۔‘‘
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔