உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bollywood News: عامر خان نے جب ایک لڑکی کے رجیکٹ کرنے پر منڈوالیا تھا سر، جانئے اداکار کا عاشقی والا قصہ

    Bollywood News: عامر خان نے جب ایک لڑکی کے رجیکٹ کرنے پر منڈوالیا تھا سر، جانئے اداکار کا عاشقی والا قصہ ۔ تصویر : Instagram @amirkhanactor_

    Bollywood News: عامر خان نے جب ایک لڑکی کے رجیکٹ کرنے پر منڈوالیا تھا سر، جانئے اداکار کا عاشقی والا قصہ ۔ تصویر : Instagram @amirkhanactor_

    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان (Aamir Khan) ان دنوں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کی تیاری میں مصروف ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے فلم کا ٹریلر لانچ کیا تھا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کی تیاری میں مصروف ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے فلم کا ٹریلر لانچ کیا تھا ۔ انڈسٹری سے لے کر ان کے فینس تک جانتے ہیں کہ وہ ہر کام بہت شدت کے ساتھ کرتے ہیں ۔ انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ پیار بھی شدت سے کیا ہے ۔ انہوں نے ایک مرتبہ ایک انٹرویو میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایک دم تگڑے والے عاشق رہے ہیں ۔ انہوں نے اس سے وابستہ قصہ بھی بتایا اور حیران کرنے والا انکشاف کیا کہ لڑکی کے رجیکٹ کرنے کے بعد انہوں نے اپنا سر منڈوالیا کیا تھا ۔

      عامر خان نے کہا کہ لوگوں کا ماننا تھا کہ ان کے سر منڈوانے کی وجہ ان کی کوئی فلم ہوگی ، لیکن سچ یہ تھا کہ ایک لڑکی کے ذریعہ رجیکٹ کئے جانے کی وجہ سے انہوں نے بچکانہ رد عمل ظاہر کیا تھا ۔ عامر نے اپنے فلمی کریئر کی شروعات 1984 میں آئی فلم ہولی سے کی ۔ اس فلم کے ریلیز سے پہلے عامر کے ہیئر اسٹائل کو لے کر تذبذب بنا ہوا تھا ۔

      کئی لوگوں کا ماننا تھا کہ انہوں نے فلم کے لئے اپنا سر منڈوا لیا تھا ۔ حالانکہ عامر نے سیمی گریوال کو دئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنا سر منڈوا کر ڈائریکٹر کیتن مہتا کو بھی حیران کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ میں نے فلم کے لئے اپنا سر منڈوایا ، لیکن حقیقت میں کسی اور وجہ سے اپنا سر منڈوایا تھا ۔

      عامر خان نے کہا کہ میں نے ایک لڑکی کو کھودیا تھا، جسے میں پیار کرتا تھا ۔ میرا مطلب ہے کہ ایک دن اس نے مجھ سے کہا کہ وہ پیار نہیں کرتی اور اس لئے ایک رد عمل کے طور پر میں گیا اور اپنا سر منڈوا لیا ۔ بہت ہی بچکانہ حرکت تھی ، لیکن میں نے ایسا کیا ۔ اس لئے جب کیتن نے مجھے ملنے کیلئے بلایا اور میں ان سے ملنے گیا ، تب انہوں نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آپ کے بال کہاں ہیں ۔

      جب سیمی گریوال نے نوث کیا کہ عامر خان بہت شدت والے عاشق رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، مجھے ایسا لگتا ہے ، ایسا کہہ سکتے ہیں ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا لڑکی نے انہیں رجیکٹ کیا ، عامر خان نے کہا : ہاں ، میرا مطلب ہے ، اگر آپ کافی وقت سے ریلیشن شپ بنا رہے ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ اگر اسے نہیں لگتا کہ وہ مجھ سے پیار کرتی ہے یا مجھے اہمیت دیتی ہے تو یہ کچھ ایسا تھا ۔ میں ان کا پورا احترام کرتا ہوں اور آج تک ان کے اس فیصلے کا احترام کرتا ہوں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: