ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Big News: عامر خان نے اپنے سارے سوشل میڈیا اکاونٹ کئے بند ، آخری پوسٹ میں لکھی یہ بڑی بات

بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان (Aamir Khan) نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ جیسے ٹویٹر، انسٹاگرام کو الوداع کہہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنے فینس سے ویسے ہی رابطہ کریں گے جیسے پہلے کیا کرتے تھے ۔

  • Share this:
Big News: عامر خان نے اپنے سارے سوشل میڈیا اکاونٹ کئے بند ، آخری پوسٹ میں لکھی یہ بڑی بات
بالی ووڈ اداکار عامر خان ۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ جیسے ٹویٹر ، انسٹاگرام کو الوداع کہہ دیا ہے ۔ عامر خان نے یوم پیدائش کی مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنے فینس کے ساتھ ویسے ہی رابطہ کریں گے ، جیسے پہلے کیا کرتے تھے ۔ دراصل عامر نے یہ فیصلہ اپنے کام پر پوری طرح توجہ مرکوز کرنے کیلئے کیا ہے ۔


حال ہی میں بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ نے اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز تک اپنا فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ فون بند کرنے کا فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا تھا کہ سیٹ پر ان کے ڈیوائس کے لگاتار بجنے سے ان کا کام متاثر نہ ہو ۔


عامر خان نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا : دوستو! میرے یوم پیدائش پر اتنے پیار اور اتنی گرمجوشی کیلئے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ۔ میرا دل بھر آیا ہے ۔ دوسری خبر یہ ہے کہ یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہوگی ۔ حالانکہ میں ان ذرائع پر ویسے بھی زیادہ سرگرم نہیں ہوں ، تومیں نے ان سے دور ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم ویسے ہی بات چیت کریں گے جیسے پہلے کرتے تھے۔


عامر خان نے مزید لکھا : اس کے ساتھ ہی اے کے پی ( عامر خان پروڈکشن) نے اپنا آفیشیل چینل بنایا ہے تو مستقبل میں میری فلموں کی اپ ڈیٹ آپ کو انہیں کے ہینڈل ۔۔۔۔۔ سے ملی گے ۔ ڈھیر سارا پیار ۔

عامر خان کا بیان ۔
عامر خان کا بیان ۔


بتادیں کہ 2018 میں عامر خان نے اپنے یوم پیدائش پر اپنی ماں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی شروعات کی تھی ، جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا تھا ۔

وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو عامر خان نے اپنے چوتھے اسپیشل گانے ہرفن مولا میں خوبصورت ایلی اورام کے ساتھ واپسی کرلی ہے ۔ علاوہ ازیں اداکار اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کے پوسٹ پروڈکشن کے ساتھ خود کو مصروف رکھے ہوئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 15, 2021 07:02 PM IST