உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VIDEO: ’لال سنگھ چڈھا‘ کی اسکریننگ میں جب رو پڑے عامر خان، چرنجیوی نے لگایا گلے

    عامر خان (Aamir Khan) کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا‘ (Laal Singh Chaddha) کی اسپیشل اسکریننگ کے بعد ساوتھ سپر اسٹار چرنجیوی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں عامر خان جذباتی ہوتے نظر آئے۔ اسپیشل اسکریننگ کے دوران ساوتھ سپر اسٹار چرنجیوی، ناگا ارجن، ایس ایس راجا مولی، سوکمار اور ناگا چیتنیہ جیسے بڑے اسٹارس موجود تھے۔

    • Share this:
      عامر خان (Aamir Khan) ان دنوں اپنی فلم’لال سنگھ چڈھا‘ (Laal Singh Chaddha) کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ لمبے وقت کے بعد وہ اس فلم کے ذریعہ بڑے پردے پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ فلم 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کو اپنی فلم سے کافی امیدیں ہیں۔ فلم کی کہانی اور گانوں کو لے کر وہ کئی بار اپنے دل کے جذبات کو فینس تک پہنچا چکے ہیں۔ ان کو اپنی اس فلم سے ایک خاص لگاو سا ہوگیا ہے۔ حال ہی میں عامر خان نے اپنے ساوتھ سپر اسٹار دوستوں کے لئے’لال سنگھ چڈھا‘ کی اسپیشل اسکریننگ (Special screening of ‘Lal Singh Chaddha’) منعقد کی اور ساوتھ کے ان دوستوں نے ان کی تعریف کرنی شروع کی تو وہ اپنے آنسو روک (Aamir Khan cry) نہیں پائے۔

      عامر خان (Aamir Khan) کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ (Laal Singh Chaddha) کی اسپیشل اسکریننگ کے بعد ساوتھ سپر اسٹار چرنجیوی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئرکیا ہے، جس میں عامر خان جذباتی ہوتے ہوئے نظر آئے۔ اسپیشل اسکریننگ کے دوران ساوتھ سپر اسٹار چرنجیوی، ناگا ارجن، ایس ایس راجا مولی، سوکمار اور ناگا چیتنیہ جیسے بڑے اسٹارس موجود تھے۔

      چرنجیوی نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئرکیا ہے، جس میں انہوں نے اس اسپیشل اسکریننگ کےخاص لمحوں کے ساتھ فلم کے بارے میں اپنی رائے یعنی ریویو دیا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا- ’کچھ سال پہلے اپنے خاص دوست عامر خان سے میں جاپان کے Kyoto ایئر پورٹ پر ملا تھا۔ اس دوران چھوٹی سی بات چیت کو دیکھ کر میں ان کے ڈریم پروجیکٹ لال سنگھ چڈھا کا حصہ بن گیا۔ میرے گھر پر ایکسکلوزیو پریویو کے لئے میں عامر خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ نے بہت ہی شاندار فلم بنائی ہے‘۔

      ویڈیو میں عامر خان RRR ڈائریکٹر ایس ایس راج مولی، سوکمار، اداکار ناگا ارجن، ناگا چیتنیہ اور چرنجیوی سے بات چیت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فلم دیکھنے کے بعد سبھی ان کے کردار اور فلم کے بارے میں بات کرتے ہیں تو عامر خان اپنے آنسو روک نہیں پاتے۔ عامر خان کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر چرنجیوی انہیں پیار سے گلے لگا لیتے ہیں۔

      اب ٹوئٹر پر فینس کا ماننا ہے کہ اگر یہ فلم ایس ایس راج مولی اور چرنجیوی جیسے عظیم فنکاروں کو پسند آگئی ہے تو فلم سپر ہٹ ہی ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: