உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان کو ہے 25 انٹرنس کی تلاش ، پڑھئے نوکری اور سیلری کی پوری جانکاری

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان کو ہے 25 انٹرنس کی تلاش ، پڑھئے نوکری اور سیلری کی پوری جانکاری ۔ (photo: Instagram @khan.ira)

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان کو ہے 25 انٹرنس کی تلاش ، پڑھئے نوکری اور سیلری کی پوری جانکاری ۔ (photo: Instagram @khan.ira)

    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعہ بتایا ہے کہ انہیں کچھ انٹرنس کی ضرورت ہے ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعہ بتایا ہے کہ انہیں کچھ انٹرنس کی ضرورت ہے ۔ دراصل ایرا نے مینٹل ہیلتھ پر کام کرنا شروع کیا ہے ۔ انہوں نے اس کام کیلئے کچھ جاب ویکنسی بھی نکالی ہے ، جس کی جانکاری انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر دی ہے ۔ مینٹل ہیلتھ میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو ایرا نوکری دے رہی ہیں ۔ ایرا کی اس پہل کی سوشل میڈیا پر کافی سراہنا کی جارہی ہے ۔

      ایرا نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ انہیں اس کام کیلئے 25 انٹرنس کی تلاش ہے ، جنہیں وہ ایک مہینے میں پانچ ہزار روپے سیلری کے طور پر دیں گی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوکری کالس اور ای میل کرنے کیلئے ہوگی ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی ہر ریاست سے انہیں ایک ایک انٹرن چاہئے ، جو مینٹل ہیلتھ پر کام کرسکے ۔

       22 مارچ سے یہ کام شروع کیا جائے گا اور روزانہ آٹھ گھنٹے کی شفٹ ہوگی ۔
      22 مارچ سے یہ کام شروع کیا جائے گا اور روزانہ آٹھ گھنٹے کی شفٹ ہوگی ۔


      سب سے ضروری بات یہ ہے کہ یہ انٹرن شپ صرف ایک مہینے کی ہوگی ۔ وہیں 22 مارچ سے یہ کام شروع کیا جائے گا اور روزانہ آٹھ گھنٹے کی شفٹ ہوگی ۔ اس نوکری کیلئے اپلائی کرنے کیلئے تصویر میں دئے گئے ای میل پر اپنا بایوڈیٹا بھیجنا ہوگا ۔

       ایرا انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تازہ تصویریں یہاں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔
      ایرا انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تازہ تصویریں یہاں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔


      ساتھ ہی ایرا نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ پیسوں کے بغیر ان کے ساتھ اس پروجیکٹ میں جڑنا چاہتے ہیں ، وہ بھی اپنا ایک دو گھنٹہ دے کر اس پروجیکٹ میں جڑ سکتے ہیں ۔ بتادیں کہ ایرا انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تازہ تصویریں یہاں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ انسٹاگرام پر ایرا کو تین لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں ، اس لئے اپنے فالوورس کیلئے وہ ہمیشہ اپنا اپ ڈیٹ انسٹاگرام پر دیتی رہتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: