உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عامر خان کی بیٹی Ira Khan نے بوائے فرینڈ کو KISS کرتی تصویر کی شیئر، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی بات

    عامر خان کی بیٹی Ira Khan  نے بوائے فرینڈ کو KISS کرتی تصویر کی شیئر، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی بات ۔ تصویر : khan.ira/instagram

    عامر خان کی بیٹی Ira Khan نے بوائے فرینڈ کو KISS کرتی تصویر کی شیئر، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی بات ۔ تصویر : khan.ira/instagram

    سپر اسٹار عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) کا شمار بالی ووڈ کے مقبول اسٹار کڈز میں ہوتا ہے ۔ ایرا اپنی ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : سپر اسٹار عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) کا شمار بالی ووڈ کے مقبول اسٹار کڈز میں ہوتا ہے ۔ ایرا اپنی ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ ان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز ماضی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں ۔ ایرا خان نے ایک مرتبہ پھر کچھ ایسا ہی کیا ہے کہ وہ موضوع بحث بن گئی ہیں ۔ دراصل ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھر کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔

      ان دنوں ایرا خان نئے سال کے موقع پر چھٹیاں گزارنے یوروپ گئی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کرسمس اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ منایا اور تصاویر بھی شیئر کیں ۔ پہلی تصویر میں دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں اور دوسری تصویر میں ایرا اپنے بوائے فرینڈ کو کس کرتی نظر آ رہی ہیں ۔ ان تصاویر میں وہ شارٹ اسکرٹ، ٹاپ اور جیکٹ پہنے ہوئی ہیں ۔ دونوں ایک ساتھ کافی اچھے لگ رہے ہیں اور لوگ ان کی تصویروں کو بھی بہت پسند کر رہے ہیں ۔

      دوسری طرف نوپور نیلی شرٹ اور بو ٹائی میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے ٹوپی کے ساتھ اپنے لک کو مکمل کیا ہے ۔ دونوں کی رومانٹک جوڑی لوگوں کو کپل گول دے رہی ہے ۔ ایرا خان اکثر اپنے بوائے فرینڈ نوپور کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

      khan.ira/instagram
      khan.ira/instagram


      تصویریں کو شیئر کرتے ہوئے ایرا خان نے کیپشن میں لکھا : 'میری کرسمس۔ پارٹ 1 ۔ وہیں ان کے بوائے فرینڈ نوپور نے کمنٹ سیکشن میں دل کی ایک ایموجی بنائی ہے۔ ان کی ان تصاویر پر یوزرس مسلسل کمنٹس کر رہے ہیں ۔ کچھ انہیں پرفیکٹ کپل کہہ رہے ہیں تو ایک یوزر نے انہیں سب سے خوبصورت جوڑا قرار دیا ۔ ایک اور یوزر نے لکھا کہ آپ دونوں پرفیکٹ لگ رہے ہیں ۔ ماشاءاللہ ۔

      آپ کو بتا دیں کہ ایرا خان ڈائریکٹر بننا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے چند روز قبل ایک ڈرامے کی ہدایت کاری کی تھی، جس میں یوراج سنگھ کی اہلیہ اور اداکارہ ہیزل کیچ مرکزی کردار میں تھیں ۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ایرا خان آنے والے دنوں میں بالی ووڈ میں ڈٓائریکٹر کے طور پر کب ڈیبیو کرتی ہیں ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: