عامر خان کی بیٹی Ira Khan صحیح نام نہ بلانے والوں سے ہوئیں پریشان ، ویڈیو شیئر کرکے بتایا صحیح نام
ایرا خان (Ira Khan) ان لوگوں سے پریشان ہیں جو ان کا نام غلط طریقہ سے لیتے ہیں ۔ ایرا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا نام کیسے بلایا جائے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 05, 2021 08:45 AM IST

عامر خان کی بیٹی Ira Khan صحیح نام نہ بلانے والوں سے ہوئیں پریشان ، ویڈیو شیئر کرکے بتایا صحیح نام ۔ (photo: Instagram @khan.ira)
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھر کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی ۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے بھی وہ سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ، لیکن ان دونوں ایرا زیادہ پریشان ہیں ۔ ایرا نے اپنی پریشانی کا اظہار سوشل میڈیا کے ذریعہ کیا ہے ۔ دراصل ایرا ان لوگوں سے پریشان ہیں جو ان کا نام غلط طریقہ سے لیتے ہیں ۔
ایرا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا نام کیسے بلایا جائے ۔ ایرا نے اتوار کو ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے فینس انہیں ایرا کہہ چڑھاتے ہیں ، جو کوئی بھی ان کا نام غلط طریقہ سے لیتا ہے وہ انہیں بتانا چاہتی ہیں کہ ان کا نام ایرا نہیں بلکہ Eye-Ra یعنی آئیرا ہے ۔ ویڈیو میں ایرا کو یہ بتاتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا نام کیسے بلایا جائے گا ۔
View this post on Instagram
بتادیں کہ حال ہی میں ڈپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک وقت پر ہو بھی ڈپریشن کا شکار ہوچکی ہیں ۔ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ نہ میں ڈرگس لیتی ہوں اور نہ ہی اپنے آپ کو نقصان پہنچایا ، میں بہت زیادہ پیتی بھی نہیں ہوں ، نہ ہی بہت زیادہ کافی لیتی ہوں ، میرا ڈپریشن ایسے کام نہیں کرتا ۔ مجھے سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ میں کیوں دکھی ہوں ۔ جب میرے والد اور والدہ کا طلاق ہوا تب میں چھوٹی تھی ، لیکن اس سے مجھے کوئی صدمہ نہیں لگا تھا کیونکہ دونوں نے آپسی رضامندی سے علاحدگی اختیار کی تھی ۔