عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بتایا- 14 سال کی عمر میں میرا جنسی استحصال ہوا
عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بتایا- 14 سال کی عمر میں میرا جنسی استحصال ہوا
بالی ووڈ اداکار عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ ایک بچی تھیں تب ان کا ایک شخص نے جنسی استحصال (Sexual exploitation) کیا تھا۔ یہ انکشاف ایرا خان کے یہ بتانے کے ایک ماہ بعد آیا ہے کہ ان کا 4 سال سے زیادہ وقت تک ڈپریشن (Depression) کا علاج چلا ہے۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ ایک بچی تھیں تب ان کا ایک شخص نے جنسی استحصال (Sexual exploitation) کیا تھا۔ یہ انکشاف ایرا خان کے یہ بتانے کے ایک ماہ بعد آیا ہے کہ ان کا 4 سال سے زیادہ وقت تک ڈپریشن (Depression) کا علاج چلا ہے۔
ایرا خان نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے پوسٹ کی گئی 10 منٹ کے ایک ویڈیو میں کہا، ’جب میں 14 سال کی تھی تب میرا جنسی استحصال کیا گیا۔ وہ اس وقت تھوڑی عجیب صورتحال تھی کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ شخص کو پتہ ہے کہ وہ کیا کر رہا تھا، میں اسے ایک طرح سے جانتی تھی۔ وہ ہر دن نہیں ہو رہا تھا’۔ ایرا خان نے اتوار کو ایک ویڈیو کلپ میں کہا، ’مجھے یہ سب سمجھنے میں تقریباً ایک سال لگ گیا، پھر میں نے فوراً اپنے والدین کو ای میل لکھا اور خود کو اس صورتحال سے باہر نکالا’۔ 23 سالہ ایرا خان نے کہا کہ جب وہ اس صورتحال سے باہر آگئیں تو انہیں اب اس کا برا نہیں لگتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ، انہیں یہ سوچ کر غصہ آتا تھا کہ انہوں نے ویسا کیسے ہونے دیا۔
ایرا خان نے کہا، ’میں خوفزدہ نہیں ہوئی، مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اب میرے ساتھ نہیں ہو رہا ہے اور وہ ختم ہوگیا ہے۔ میں آگے بڑھ گئی، لیکن یہ ایسا کچھ نہیں تھا، جس نے مجھے زندگی بھر ڈرایا ہو اور ایسا کچھ بھی نہیں، جس سے مجھے ویسا محسوس ہو، جو میں نے 20-18 سال کی عمر میں محسوس کیا تھا۔
ایرا خان نےکہا کہ یہاں تک کہ ان کے والدین کے درمیان طلاق نے بھی انہیں ’ٹینشن’ نہیں دی کیونکہ یہ خوشگوار اور دوستانہ تھا۔ عامر خان اور رینا دتہ اپنی شادی کے 16 سال بعد 2002 میں الگ ہوگئے۔ دونوں کا ایک لڑکا بھی ہے، جس کا نام جنید خان ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔