ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے چھ سات سالوں تک اس اداکارہ سے نہیں کی تھی بات ، جانئے کیا تھی وجہ

عامر خان (Aamir Khan) اور اداکارہ جوہی چاولہ (Juhi Chawla) قیامت سے قیامت تک فلم میں پہلی مرتبہ ساتھ میں نظر آئے تھے ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں عشق فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں میں ایک چھوٹی سی بات کو لے کر اختلافات ہوگئے تھے ؟ جانئے قصہ ۔

  • Share this:
بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے چھ سات سالوں تک اس اداکارہ سے نہیں کی تھی بات ، جانئے کیا تھی وجہ
بالی ووڈ اداکار عامر خان

بالی ووڈ اداکار عامر خان اور اداکارہ جوہی چاولہ قیامت سے قیامت تک فلم میں پہلی مرتبہ ساتھ میں نظر آئے تھے ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں عشق فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں میں ایک چھوٹی سی بات کو لے کر اختلافات ہوگئے تھے ، جس کی وجہ سے ان دونوں نے ایک دوسرے سے چھ سات سالوں تک بات نہیں کی تھی ؟ ۔


عامر خان نے اپنی دستاویزی فلم روبرو روشنی کی تشہیر کے دوران اس قصہ کو یاد کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ عشق فلم کی شوٹنگ کے دوران ہم ایک چھوٹے سے معاملہ پر لڑے ۔ یہ ایک چھوٹا سا معاملہ تھا ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ تب تھوڑا مغرور ہوگیا تھا ، اس لئے میں نے فیصلہ کیا کہ میں ان سے دوبارہ بات نہیں کروں گا ۔ سیٹس پر بھی میں ان سے دوری بنائے رکھتا تھا ۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے ایسا کیوں کیا ۔ جب وہ آتیں اور میرے پاس بیٹھتیں ، تب میں باہر نکل جاتا ہے ۔ میں جاتا اور ان سے کم سے کم 50 فٹ کی دوری پر بیٹھ جاتا ہے ۔ میں نے کبھی بھی ان سے دعا سلام نہیں کی ، صرف سین کے دوران ہم بات کرلیتے تھے اور وہ بھی پروفیشنل ۔


عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے 2002 میں رینا دتہ سے طلاق کے بعد جوہی سے بات کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ چھ سات سالوں تک ہم نے بات نہیں کی ، لیکن جب انہیں رینا کے ساتھ میرے طلاق کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے مجھے فون کیا ، ملنے کیلئے کہا ۔ جوہی ، رینا اور میرے دونوں کے قریبی تھیں اور وہ ہمارے اختلافات کو ختم کرانا چاہتی تھیں ۔ جوہی کو شاید پتہ تھا کہ میں ان کا فون نہیں اٹھاوں گا ، لیکن پھر بھی انہوں نے مجھے فون کیا ، اس بات نے میرے دل کو چھولیا اور مجھے پتہ چلا کہ ہماری دوستی ختم نہیں ہوئی تھی ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Juhi Chawla (@iamjuhichawla)





بتادیں کہ عامر اور جوہی دونوں ہی قیامت سے قیامت تک فلم کے بعد راتوں رات اسٹار بن گئے تھے ۔ اتوار کو جوہی چاولہ نے عامر کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا ۔ انہوں نے ٹائمس آف انڈیا کو بتایا کہ میں ان کا موازنہ کسی اور سے نہیں کررہی ہوں ، لیکن مجھے جو ان کے بارے میں لگتا ہے ، وہ یہ ہے کہ انہیں کسی بھی موضوع پر کافی زیادہ علم ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 14, 2021 10:35 PM IST