ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان نے بتائے بغیر پی ایم کیئرس اور سی ایم ریلیف فنڈ میں دی رقم ، اس طرح سامنے آئی خبر

عامر خان پی ایم کیئرس فنڈ میں اور وزیر اعلی راحت فنڈ میں اپنی امداد دے چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی عامر کچھ فلم ورکرس ایسوسی ایشن اور این جی اوز میں امدادی رقم دے چکے ہیں ۔

  • Share this:
عامر خان نے بتائے بغیر پی ایم کیئرس اور سی ایم ریلیف فنڈ میں دی رقم ، اس طرح سامنے آئی خبر
عامر خان نے بتائے بغیر پی ایم کیئرس اور سی ایم ریلیف فنڈ میں دی رقم، اس طرح سامنے آئی خبر

کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے نافذ لاک ڈٓون کے اس دور میں بالی ووڈ ستارے مسلسل مدد کیلئے آگے آرہے ہیں ۔ جہاں اکشے کمار نے 25 کروڑ روپے کی امداد دی تو وہیں شاہ رخ خان امداد دئے گئے بغیر ہی الگ الگ طریقوں سے اس دور میں مدد کررہے ہیں ۔ جبکہ سلمان خان 25 ہزار یومیہ اجرت والے ورکروں کی مدد کرنے میں لگے ہیں ۔ لیکن اس درمیان ابھی تک عامر خان کے ڈونیشن کی کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی تھی ، لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ بتائے بغیر ہی عامر خان نے پی ایم کیئرس فنڈ اور وزیر اعلی راحت فنڈ میں امداد دے چکے ہیں ۔


ہندوستان ٹائمس نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عامر خان پی ایم کیئرس فنڈ میں اور وزیر اعلی راحت فنڈ میں اپنی امداد دے چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی عامر کچھ فلم ورکرس ایسوسی ایشن اور این جی اوز میں امدادی رقم دے چکے ہیں ۔ علاوہ ازیں اس لاک ڈاون میں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا سے وابستہ یومیہ اجرات والے ملازمین کی مدد کررہے ہیں ۔


علامتی تصویر


حالانکہ عامر نے ابھی تک اپنی امدادی رقم کا انکشاف نہیں کیا ہے ۔ بتادیں کہ ہندوستان سمیت دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 44 سو سے زیادہ ہوگیا ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہی 354 معاملات سامنے آئے ہیں ۔
First published: Apr 07, 2020 06:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading